بھارت چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے درپے، نیا مطالبہ کر دیا
بھارت چیمپئنز ٹرافی کو متاثر کرنے کیلیے ایک کے بعد ایک رکاوٹ کھڑی کر رہا ہے اب اس نے ایونٹ کی افتتاحی تقریب سے متعلق نیا مطالبہ کر دیا ہے۔ پاکستان 29 سال کے طویل عرصہ کے بعد کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی جب سے […]
بھارت چیمپئنز ٹرافی کو متاثر کرنے کیلیے ایک کے بعد ایک رکاوٹ کھڑی کر رہا ہے اب اس نے ایونٹ کی افتتاحی تقریب سے متعلق نیا مطالبہ کر دیا ہے۔
پاکستان 29 سال کے طویل عرصہ کے بعد کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی جب سے پاکستان کو ملی، بھارت تب سے ہی اس کو سبوتاژ کرنے کے لیے کوشاں ہے اور اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت اپنے میچز دبئی منتقل کرا چکا ہے۔
گزشتہ روز بھارت کی جانب سے اپنے کھلاڑیوں کی جرسی پر پاکستان کا نام نہ لکھنے کا تنازع کھڑا کیا اور اب وہ چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب اور کیپٹنز میٹنگ کو بھی متاثر کرنے کے درپے ہے۔
بھارتی میڈیا نے ایک اور تنازع کھڑا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما افتتاحی تقریب میں پاکستان نہیں آئیں گے۔ اس لیے افتتاحی تقریب اور کیپٹنز میٹنگ پاکستان کے بجائے دبئی منتقل کی جائے، جہاں وہ اپنے میچز کھیلے گا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ٹورنامنٹ سے پہلے ہونے والے دونوں ایونٹس کو دبئی منتقل کرنے پر زور دیا ہے تاکہ ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما شریک ہوسکیں۔
ڈاکٹروں کا صائم ایوب کے آپریشن سے انکار، بیٹر کب تک فٹ ہوں گے؟ اہم خبر
آپ کا ردعمل کیا ہے؟