اسمارٹ فون دماغ کو کیسے کمزور کرتا ہے؟ ماہر نفسیات کے ہوشربا انکشافات

اکثر لوگوں کو اپنی ذہنی حالت کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب پانی سر سے اونچا ہوجاتا ہے، یہی حال اب اسمارٹ فون کی وجہ سے ہوگیا ہے کیونکہ اس کے بے دریغ استعمال کے نقصانات بتدریج سامنے آرہے ہیں۔ اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں جناح اسپتال […]

 0  0
اسمارٹ فون دماغ کو کیسے کمزور کرتا ہے؟ ماہر نفسیات کے ہوشربا انکشافات

اکثر لوگوں کو اپنی ذہنی حالت کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب پانی سر سے اونچا ہوجاتا ہے، یہی حال اب اسمارٹ فون کی وجہ سے ہوگیا ہے کیونکہ اس کے بے دریغ استعمال کے نقصانات بتدریج سامنے آرہے ہیں۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں جناح اسپتال کے ماہر نفسیات ڈاکٹر پروفیسر اقبال آفریدی نے ناظرین کو اسمارٹ فونز کے استعمال سے دماغ پر پڑنے والے اثرات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اسمارٹ فون آنے کے بعد لوگوں نے اپنے ذہن کو استعمال کرنا بہت کم کر دیا ہے پہلے جو بات ذہن میں رہا کرتی تھی اب وہ موبائل فون میں ہوتی ہے تاکہ بوقت ضرورت اسے ڈھونڈ کر نکال لیا جائے۔

اس کے علاوہ ہماری جسمانی سرگرمیاں بھی کم ہوگئی ہیں کیونکہ زندگی کو ہم نے آرام دہ کرلیا ہے، جس کی وجہ سے لوگ وقت سے پہلے بڑھاپے کی دہلیز پر پہنچ جاتے ہیں، اسی طرح اگر دماغ کو استعمال نہ کیا جائے تو وہ بھی ایک حد تک محدود ہوجاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خصوصاً نوجوان نسل ہر وقت موبائل فون ساتھ رکھتی ہے چاہے کھانے کی میز ہو یا سونے کا بستر حتیٰ کہ سفر کے دوران گاڑی چلاتے ہوئے بھی موبائل فون کا استعمال جاری رہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے کے لوگوں کو پہاڑے زبانی یاد ہوتے تھے اور وہ کئی زبانوں پر عبور بھی رکھتے تھے لیکن اب یہ حال ہے کہ آج کا نوجوان موبائل میں موجود کیلکولیٹر، گوگل میپ اور دیگر ایپلی کیشنز کی مدد کے بغیر خود کو ادھورا محسوس کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں اگر دماغ پر زور نہیں دیں گے تو آپ کا ذہن سُست ہوجائے گا اس سے بچنے کیلیے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ جسمانی اور دماغی سرگرمیاں کی جائیں وہ جتنی زیادہ ہوں گی اس کے اتنے ہی فائدے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow