20 سالوں سے مجھ سے یہی بکواس سوال پوچھا جارہا ہے! ٹوئنکل کھنہ
بالی ووڈ اداکارہ اور مصنفہ ٹوئنکل کھنہ 20 سالوں سے ایک ہی سوال سن کر تنگ آگئی ہیں اور چاہتی ہیں کہ یہ سوال بار بار نہ دہرایا جائے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے لیے اپنے تازہ کالم میں ٹوئنکل نے یہ بات بتائی کہ ان سے مسلسل یہی سوال پوچھا جاتا ہے کہ […]
بالی ووڈ اداکارہ اور مصنفہ ٹوئنکل کھنہ 20 سالوں سے ایک ہی سوال سن کر تنگ آگئی ہیں اور چاہتی ہیں کہ یہ سوال بار بار نہ دہرایا جائے۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے لیے اپنے تازہ کالم میں ٹوئنکل نے یہ بات بتائی کہ ان سے مسلسل یہی سوال پوچھا جاتا ہے کہ ایک ’اسٹار کی بیوی‘ بننا کیسا لگتا ہے، بالی ووڈ کی سابق اداکارہ نے کہا کہ انھوں اس نے سوال کے ساتھ نمٹنا سیکھ لیا ہے کہ کس طرح کے الفاظ استعمال کرنے ہیں۔
اپنے کالم میں ٹوئنکل نے لکھا کہ انٹرویو کے دوران مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ ایک اسٹار بیوی ہیں، ہمیں بتائیں کہ یہ آپ کو کیسا لگتا ہے؟’ دل چاہتا ہے کہ رپورٹر کی شہادت کی انگلی کاٹ ڈالوں۔
میں جواب دیتی ہوں کہ مجھے یقین نہیں ہے کہ ’اسٹار بیوی‘ جیسی کوئی چیز موجود ہے، جب تک کہ منگلک عورتیں درختوں سے شادی نہ کریں۔
ٹوئنکل کھنہ نے مزید کہا کہ اس پریشان کن سوال کا جواب دینے کے 20 سال بعد میرا رویہ بدل گیا اور مجھے اس سوال کا جواب دینا آگیا۔
اداکارہ نے کہا کہ تقریباً ایسا لگتا ہے کہ جیسے لوگوں کو یقین ہو کہ اکشے میرا شوہر نہیں بلکہ ایک چھوٹا بچہ ہے جو میری بات سنے گا جب میں کہوں گی، ’بیٹا جی، براہ کرم سڑک کے بائیں جانب چلیں میں آپ کو ایک فروٹی دوں گی‘۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟