آپ مجھ سے شادی کرلیں! بگ باس امیدوار کی سلمان خان کو پیشکش
بگ باس کی خوبصورت خاتون امیدوار چاہت پانڈے نے شو میں سب کے سامنے میزبان سلمان خان کو شادی کی پیشکش کردی، بالی ووڈ اسٹار حیران رہ گئے۔ دبنگ خان جو ایک سیزن کے وقفے کے بعد بگ باس 18 کی میزبانی کررہے ہیں انھیں شو کی میزبانی کے دوران اس وقت انتہائی حیرت کا […]
بگ باس کی خوبصورت خاتون امیدوار چاہت پانڈے نے شو میں سب کے سامنے میزبان سلمان خان کو شادی کی پیشکش کردی، بالی ووڈ اسٹار حیران رہ گئے۔
دبنگ خان جو ایک سیزن کے وقفے کے بعد بگ باس 18 کی میزبانی کررہے ہیں انھیں شو کی میزبانی کے دوران اس وقت انتہائی حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب شو کی امیدوار چاہت نے سارے امیدواروں کے سامنے ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔
ویک اینڈ کا وار قسط میں سلمان خان نے ان سے پوچھا تھا کہ وہ شادی کے حوالے سے مرد میں کس طرح کی خوبیاں چاہتی ہیں جس کے جواب میں چاہت نے اپنے من پسند مرد کی خوبیاں گنوانا شروع کیں۔
چاہت نے کہا کہ اسے کرن ویر مہرا کی طرح کا بندہ چاہیے جو سب کا خیال رکھے اور جم بھی جاتا ہو، انھوں نے کہا کہ وہ مرد ایوناش مشرہ کی طرح ڈانس کرنا بھی جانتا ہو۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اور اس کے بار ویویان ڈی سینا کی طرح ہوں، چاہت نے شو میں موجود ساتھی امیدواروں کی خوبیاں بتانے کے بعد سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’سر آپ ہی کرلو شادی مجھ سے‘۔
سلمان خان اس پر مسکراتے نظر آئے اور کہا کہ آپ نے یہ جتنی خوبیاں بتائی ہیں ان میں سے ایک بھی میرے پاس نہیں ہے اور ویسے بھی آپ کی ممی اور میری بالکل نہیں بنے گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟