بابر اعظم میں جاوید میانداد کی کونسی جھلک نظر آتی ہے؟

پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے بابراعظم نے پچھے دو میچز میں جو کردار ادا کیا ہے اسے دیکھ کر مجھے جاوید میانداد کی یاد آگئی۔ اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق قومی بیٹر باسط علی کا کہنا تھا کہ بابراعظم نے جنوبی افریقہ کے […]

 0  0
بابر اعظم  میں جاوید میانداد کی کونسی جھلک نظر آتی ہے؟

پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے بابراعظم نے پچھے دو میچز میں جو کردار ادا کیا ہے اسے دیکھ کر مجھے جاوید میانداد کی یاد آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق قومی بیٹر باسط علی کا کہنا تھا کہ بابراعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف پچھلے دو میچز میں جو کردار نبھایا اس سے مجھے جاوید میانداد کی یاد آگئی، اس نے پلیئرز کو اپنے ساتھ کھلایا۔

باسط علی نے کہا کہ دوسرے میچ میں اس نے صائم کو اپنے ساتھ کھلایا، اس کے بعد بابر نے اپنے ساتھ رضوان کو کھلایا اور اب وہ کھلا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوائے عبداللہ شفیق کے ہمارا ٹاپ فور اچھا پرفارم کررہا ہے، ہمارے تقریباً تمام بیٹرز چھکے چوکے ماررہے تھے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیٹرز میں اعتماد آیا ہے۔

باسط علی نے کہا کہ ہم لوگ پہلے کہہ رہے تھے کہ صائم ایوب کو بہت زیادہ چانس دیدیا گیا، اس پر سلیکٹرز، کپتان اور کوچز نے اعتماد کا اظہار کیا، جس سے اعتماد آیا۔

بابراعظم نے صائم ایوب سے متعلق کیا کہا؟

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow