بابر نے آئرلینڈ کیخلاف جیت کا کریڈٹ کس کو دیا؟

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 194 رنز کے بڑے ہدف کو کامیابی سے حاصل کرنے کا کریڈٹ بلے بازو کو دیا ہے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ بلےبازوں کو جاتا ہے شروع میں 2 وکٹیں گریں مگر رضوان اور […]

 0  5
بابر نے آئرلینڈ کیخلاف جیت کا کریڈٹ کس کو دیا؟

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 194 رنز کے بڑے ہدف کو کامیابی سے حاصل کرنے کا کریڈٹ بلے بازو کو دیا ہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ بلےبازوں کو جاتا ہے شروع میں 2 وکٹیں گریں مگر رضوان اور فخر نے اچھی بیٹنگ کی۔

بابراعظم نے کہا کہ بولرز نے اچھی شروعات کی مگر آخر میں زیادہ رنز بن گئے پورے میچ میں فاسٹ بولرز کو پچ سے مدد ملتی رہی۔

https://urdu.arynews.tv/irelands-big-target-for-pakistan-to-win/

سیریز کے فیصلہ کن معرکے کے لیے ان کا کہنا تھا کہ آخری میچ میں 100 فیصد کارکردگی دینےکی کوشش کریں گے اور کوشش کریں گے آخری میچ جیت کر سیریز اپنے نام کریں۔

محمد رضوان 75 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز پر پلیئرآف دی میچ قرار دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ نے ہمارے خلاف اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow