پڑھا لکھا کرکٹر ان پڑھ کھلاڑی سے بہتر ہے! فاسٹ بولر محمد علی
پی ایس ایل میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ بولر محمد علی نے کہا ہے کہ پڑھا لکھا کرکٹر ان پڑھ کھلاڑی سے بہتر ہوتا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے ابھرتے ہوئے تیز گیند باز نے کہا کہ علم کا حامل شخص اور جاہل کبھی […]
پی ایس ایل میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ بولر محمد علی نے کہا ہے کہ پڑھا لکھا کرکٹر ان پڑھ کھلاڑی سے بہتر ہوتا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے ابھرتے ہوئے تیز گیند باز نے کہا کہ علم کا حامل شخص اور جاہل کبھی برابر نہیں ہو سکتے، پڑھا لکھا پلیئر ایک ان پڑھ کرکٹر سے بہترہوتا ہے۔ تعلیم کسی بھی فیلڈ میں کامیاب ہونے کے لیے ضروری ہے۔
پاکستانی فرنچائز ملتان سلطان سے تعلق رکھنے والے کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہا پاکستان میں کبھی کھلاڑیوں کے لیے تعلیم کو ترجیحات میں شامل نہیں کیا گیا، نوجوانوں کے لیے ٹیلنٹ، محنت، ذہانت کے ساتھ تعلیم بھی اہمیت کی حامل ہے۔
انھوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے ساتھ تعلیم پر بھی ضرور توجہ دیں، پڑھے لکھے کرکٹر کا اعتماد بھی زیادہ ہوتا ہے اور وہ چیزوں کو جلدی سیکھ لیتا ہے۔
محمد علی نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کے ذریعے وائٹ بال فارمیٹس کی تیاری آسانی سے ہو جاتی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ دراصل فٹنس اور اسکلز کا ٹیسٹ ہوتا ہے، میں نے پی ایس ایل میں کچھ الگ نہیں کیا، میرے لیے صرف بال کا رنگ تبدیل ہوا تھا۔
نوجوان کرکٹر نے کہا کہ وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر اور کی ویڈیوز دیکھتا ہوں جبکہ شین بانڈ اور ڈیل اسٹین میرے پسندیدہ فاسٹ بولرز ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ میرا کام ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس دینا ہے بیشک موقع ملے نہ ملے، میرے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کی اہمیت ٹیسٹ میچ اور پی ایس ایل کے جتنی ہی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟