گہرے کنویں سے آنے والی آواز کس کی تھی؟ دل دہلانے والا انکشاف

ایک گاؤں کے قریب گہرے کنویں سے آتی آوازوں کو مقامی لوگ بھوت سمجھے لیکن جب حقیقت کھلی تو سب ہکا بکا رہ گئے۔ خوف کا مادہ انسان کی فطرت میں شامل ہے اور اکثر انسان ماورائی چیزوں مثلاً بھوت پریت کا تصور لے کر ڈرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ دنوں پیش آیا […]

 0  1
گہرے کنویں سے آنے والی آواز کس کی تھی؟ دل دہلانے والا انکشاف

ایک گاؤں کے قریب گہرے کنویں سے آتی آوازوں کو مقامی لوگ بھوت سمجھے لیکن جب حقیقت کھلی تو سب ہکا بکا رہ گئے۔

خوف کا مادہ انسان کی فطرت میں شامل ہے اور اکثر انسان ماورائی چیزوں مثلاً بھوت پریت کا تصور لے کر ڈرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ دنوں پیش آیا جب گہرے کنویں سے آنے والی آوازوں کو گاؤں کے مکینوں نے بھوتوں کی آواز سمجھ لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ عجیب وغریب واقعہ تھائی لینڈ اور میانمار کی سرحد کے قریب واقع ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں مقامی آبادی نے قریبی جنگل سے عجیب وغریب چیخوں کی آواز سنی تو اسے بھوتوں کی آواز سے تعبیر کیا اور خوفزدہ ہو کر آواز والی جگہ نہیں گئے۔

بعد ازاں پولیس کو اطلاع ملی اور جب اس کی کھوج کی گئی تو پتہ چلا کہ جنگل کے کنویں سے آنے والی آواز کسی بھوت پریت کی نہیں بلکہ ایک انسان کی تھی جو بے دھیانی میں کنویں میں گرنے کے بعد پھنس گیا تھا۔

مذکورہ شخص 22 سالہ لیو چوانی جو چین کا شہری بتایا جاتا ہے مسلسل مدد کے لیے چیخ وپکار کرتا رہا مگر کوئی مدد کے لیے کیسے آتا کہ سب تو اس کو بھوت سمجھ کر دور ہو گئے تھے۔

ایسے میں پولیس جنگل میں پہنچی اور جب اس کو حقیقت حال پتہ چلی تو اس کو ریسکیو کر کے کنویں سے نکالا گیا۔

ARY News Urdu- وائرل حیرت انگیز خبریں اور معلومات

لیو چوانی تین دن تک بھوکا پیاسا کنویں میں زندگی کی بقا کی جنگ لڑتا رہا۔ اس لیے جب اس کو ریسکیو کیا گیا تو اس کی حالت خاصی خراب تھی اور وہ گرنے کے باعث شدید زخمی بھی تھا۔

نوجوان کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اب اس کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow