شادی کے تین منٹ بعد ہی جوڑے میں طلاق

شادی ایسا رشتہ ہے جو دو انسانوں کو زندگی بھر کے لیے ایک دوسرے سے جوڑ دیتا ہے لیکن ایک شادی صرف تین منٹ میں علیحدگی پر ختم ہوگئی۔ کسی بھی معاشرے میں شادی ایسا انمول رشتہ ہے جو دو لوگوں کو محبت کے ساتھ ایک دوسرے سے زندگی بھر کے لیے جوڑ دیتا ہے […]

 0  5
شادی کے تین منٹ بعد ہی جوڑے میں طلاق

شادی ایسا رشتہ ہے جو دو انسانوں کو زندگی بھر کے لیے ایک دوسرے سے جوڑ دیتا ہے لیکن ایک شادی صرف تین منٹ میں علیحدگی پر ختم ہوگئی۔

کسی بھی معاشرے میں شادی ایسا انمول رشتہ ہے جو دو لوگوں کو محبت کے ساتھ ایک دوسرے سے زندگی بھر کے لیے جوڑ دیتا ہے لیکن کبھی معاملات ایسے بھی آتے ہیں کہ برسوں پرانے محبت سے جڑے تعلقات نفرتیں دل میں پال کر علیحدہ ہو جاتے ہیں لیکن ہم آپ کو ایک ایسی شادی کا بتا رہے ہیں جو صرف تین منٹ تک قائم رہی اور جوڑے میں طلاق ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کویت کا ہے جہاں ایک عدالت میں نوجوان جوڑا شادی کر کے باہر آیا لیکن دلہن پھر فوراً اندر گئی اور جج سے شادی ختم کرنے کی درخواست کی۔ جج نے بھی دیر نہ کی اور شادی ختم کردی۔

رپورٹ کے مطابق یہ حیران کن واقعہ اس لیے پیش آیا کہ عدالت سے باہر آتے ہوئے دلہن چلنے کے دوران کسی چیز سے ٹکرا کر لڑکھڑا گئی تھی۔

تاہم اس موقع پر اس کے ساتھ جیون بھر ساتھ نبھانے کا عہد کرنے والے نئے نویلے شوہر نے بجائے دلہن کا ہاتھ تھام کر اسے گرنے سے بچانے کے اس کا مذاق اڑاتے ہوئے بے وقوف کہہ دیا۔

دلہن جو اس موقع پر اپنے دولہا سے ہمدردی کی توقع کر رہی تھی۔ یہ غیر متوقع لفظ سن کر سیخ پا ہوگئی اور بغیر کسی تردد کے فوری طور پر طلاق لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے الٹے قدموں واپس عدالت گئی اور جج سے طلاق کی درخواست کی جس پر جج نے شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ کچھ سال پرانا ہے جو مقامی سوشل میڈیا پر اب وائرل ہوا ہے۔ اسے ملک کی تاریخ کی مختصر تارین شادی قرار دیا جا رہا ہے۔

صارفین وائرل ویڈیو پر دولہا کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے دلہن کے فیصلے کو درست قرار دے رہے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ جو شادی کے چند لمحے بعد ہی اپنی بیوی کو عزت اور تحفظ نہیں دے سکتا، وہ ساری زندگی اس کو کیا عزت اور تحفظ فراہم کرے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow