بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کے بعد کوہلی نے میسج کیا کہ.. گمبھیر کا انکشاف
بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے انکشاف کی ہے کہ انھیں عہدہ ملنے کے بعد ویرات کوہلی اور ان کے درمیان میسج پر بات ہوئی تھی۔ ماضی میں گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی کے درمیان تعلقات بالکل بھی اچھے نہیں رہے بلکہ آئی پی ایل میں تو دونوں کے درمیان شدید تلخ […]
بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے انکشاف کی ہے کہ انھیں عہدہ ملنے کے بعد ویرات کوہلی اور ان کے درمیان میسج پر بات ہوئی تھی۔
ماضی میں گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی کے درمیان تعلقات بالکل بھی اچھے نہیں رہے بلکہ آئی پی ایل میں تو دونوں کے درمیان شدید تلخ کلامی بھی دیکھنے میں آئی تھی، چینلز پر اپنے تجزیوں کے دوران اکثر گوتم ویرات کوہلی کی پرفارمنسز کی تعرف کرنے سے بھی گریز کرتے پائے گئے تھے۔
تاہم اب بھارتی کرکٹ ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کے بعد انھوں نے کہا ہے کہ میری اور ویرات کوہلی کی لڑائی کی خبریں ٹی آر پی کے لیے اچھی ہیں لیکن ہم اپنے تعلق کو عوامی کے سامنے نہیں لاتے۔
گوتم نے کہا کہ میں نے کوہلی کے ساتھ بہت سی باتیں کی ہیں، کئی بار ہماری میسج پر گفتگو ہوئی ہے، میرے بھارتی ہیڈ کوچ بننے کے بعد ہمارے درمیان پیغامات کا تبادلہ ہوا تھا۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ کیا ہم دونوں بھارت کی جیت کے لیے بہت محنت کر رہے ہیں یا نہیں، یہی ہماری جاب ہے، اہم نہیں ہے کہ ہم نے کیا بات کی، میری تقرری کے بعد یا پہلے ہم میں کیا بات چیت ہوئی یہ صرف سرخیوں کے لیے ہوتا ہے اور یہ اہم نہیں ہے۔
بھارتی کوچ نے کہا کہ میرا ویرات کوہلی کے ساتھ کیسا رشتہ ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ دو بالغ افراد کے درمیان کی بات ہے، مقابلے کے دوران ہر کسی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ میچ جیتنے والے ڈریسنگ روم کا حصہ ہو۔
گمبھیر نے کہا کہ تاہم اس وقت، ہم بھارت کی نمائندگی کر رہے ہیں، 140 کروڑ ہندوستانیوں کی نمائندگی کر رہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ہم دونوں ایک ہی صفحے پر ہوں گے تاکہ بھارت کے لیے اچھا کرسکیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟