بابر اعظم اور محمد رضوان بطور اوپنر۔۔۔۔۔۔محمد حفیظ نے کیا کہا؟

سابق کپتان محمد حفیظ نے بطور ڈائریکٹر قومی ٹی 20 ٹیم کی اوپننگ جوڑی کو تبدیل کرنے کے اپنے فیصلے کی حمایت کردی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ  ‘بابر اور رضوان عظیم کھلاڑی ہیں لیکن پوری پاکستانی ٹیم کی نمائندگی نہیں کرتے۔ وہ ٹیم کی پوری […]

 0  8
بابر اعظم اور محمد رضوان بطور اوپنر۔۔۔۔۔۔محمد حفیظ نے کیا کہا؟

سابق کپتان محمد حفیظ نے بطور ڈائریکٹر قومی ٹی 20 ٹیم کی اوپننگ جوڑی کو تبدیل کرنے کے اپنے فیصلے کی حمایت کردی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ  ‘بابر اور رضوان عظیم کھلاڑی ہیں لیکن پوری پاکستانی ٹیم کی نمائندگی نہیں کرتے۔ وہ ٹیم کی پوری ذمہ داری اپنے کندھوں پر نہیں اٹھا سکتے’۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگا کہ صائم ایوب بطور اوپنر ہمارے لیے سود مند ثابت ہوں گے۔ اگر میں غلط تھا تو موجودہ ٹیم مینجمنٹ نے صائم کو اوپنر کے طور پر کیوں برقرار رکھا؟

محمد حفیظ نے کہا کہ  بابر گزشتہ سات آٹھ سال سے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔ بابر کے لیے ٹی ٹوئنٹی میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنا کوئی نئی بات نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ رضوان اور صائم کو ورلڈ کپ میں بطور اوپنر اور اس کے بعد بابر اور فخر تین نمبر پر پاکستان کے لیے مضبوط ٹاپ آرڈر بنائیں گے۔

حفیظ نے کہا کہ کرکٹ اب بدل چکی ہے، دوسری کرکٹ ٹیمیں کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کرتیں، آپ ان کے مختلف کھلاڑیوں کو مختلف میچوں میں کارکردگی دکھاتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں محمد حفیظ نے کہا کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا کوئی موازنہ نہیں ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow