چیمپئنزٹرافی میں بھارت پاکستان فائنل میں گئے تو میچ کہاں ہوگا؟ محسن نقوی نے بتادیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنزٹرافی ایونٹ میں بھارت پاکستان فائنل میں گئے تو نیوٹرل مقام پر میچ ہوگا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں جاری کاموں کا معائنہ کیا، سربراہ پی سی بی نے […]

 0  0
چیمپئنزٹرافی میں بھارت پاکستان فائنل میں گئے تو میچ کہاں ہوگا؟ محسن نقوی نے بتادیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنزٹرافی ایونٹ میں بھارت پاکستان فائنل میں گئے تو نیوٹرل مقام پر میچ ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں جاری کاموں کا معائنہ کیا، سربراہ پی سی بی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئندہ 3 سال میچز نیوٹرل وینیو پر ہونگے، بھارت کے ایونٹ میں اگر پاکستان بھی فائنل میں پہنچا تو نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی سے متعلق امید ہے کل تک نیوٹرل وینیو مکمل کرلیں گے، ہماری بات چل رہی ہے، آج رات یا کل تک فائنل ہوجائے گا۔

انھوں نے کہا کہ بھارت نہیں آتا تو مجھے معلوم ہے کیا کرنا ہے، مجھے کنفرم نہیں ہے کہاں سے ایونٹ شروع ہوگا، ٹرائی سیریز سے متعلق اے سی سی اور آئی سی سی بتا سکتے ہیں۔

سربراہ پی سی بی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے میچز کراچی سے لے جانے پڑیں گے، ٹرائی سیریز کے میچز کراچی میں کراسکتے ہیں، نیشنل اسٹیڈیم میں نیا پویلین بھی بنائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ جو پرفارم کررہا ہے وہی کھیلے گا میرا کوئی فیصلہ نہیں، ہیڈ کوچ کا کام کوچنگ کرنا، سلیکٹرز کا کام سلیکشن کرنا ہے، گلیسپی کو ممبر سلیکشن کمیٹی بنایا تھا سلیکشن کا اختیار نہیں دیا تھا، سلیکشن کمیٹی میں کوئی ایک ممبر ساری ٹیم کا فیصلہ نہیں کرسکتا۔

انھوں نے کہا کہ کراچی میں اسٹیڈیم کا کام وقت پر مکمل کیا جائےگا، اسٹیڈیم کے اطراف 2700 گاڑیوں کی پارکنگ بنارہے ہیں، واش روم کا مسئلہ تھا اسے بھی بہتر کررہے ہیں، کراچی کا پروجیکٹ لاہور سے بھی تیزی سے ہوا ہے، نئی بلڈنگ میں 24 گھنٹے کام جاری ہے۔

چیئرمین پی سی بی کو نیشنل اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام پربریفنگ بھی دی گئی، انجینئرنگ ٹیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 90 فیصد کام مکمل کرلیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کی ملاقات بھی ہوئی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلمان اقبال کو پلانز سے آگاہ کیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow