دہی میں لیموں کا رس : چہرہ نرم و ملائم اور چمکدار

دہی غذائیت اور طاقت سے بھرپور غذا ہے، روزانہ دہی کھانے سے نہ صرف صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ چہرے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں ماہرین صحت نے دہی سے حاصل ہونے والے جسمانی فوائد پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے جو مندرجہ ذیل سطور میں بیان کی گئی ہے۔ دہی […]

 0  0

دہی غذائیت اور طاقت سے بھرپور غذا ہے، روزانہ دہی کھانے سے نہ صرف صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ چہرے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

اس سلسلے میں ماہرین صحت نے دہی سے حاصل ہونے والے جسمانی فوائد پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے جو مندرجہ ذیل سطور میں بیان کی گئی ہے۔

دہی ایک پرو بائیوٹک چیز ہے جو خطرناک بیکڑیاز کو ختم کرتا ہے اور دوست بیکڑیاز کو پیدا کرتا ہے۔ دہی ہاضمہ کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کو بھی طاقت دیتا ہے۔

دہی میں کیلشیم، فولاد، زنک، پوٹاشیم، فاسفورس اور میگنشیم جیسے اجزاء پائے جاتے ہے، یہ عناصر انسانی صحت لیے بہت ہی مفید ہے۔

دہی کا نعم البدل کوئی چیز نہیں، معدہ کی خراش اور پیچیش میں اس کا استعمال بہت ہی مفید ہے۔
روس کے ایک پروفیسر کا کہنا ہے کہ وقت سے پہلے بڑھاپے کی آمد کو روکنے کیلئے اپنی روز مرہ خوراک میں دہی کو ضرور شامل کریں۔

دہی میں کیلشیم اور فاسفورس ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے اس کا مستقل استعمال اوسٹیو پراسس کے عمل سے محفوظ رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ دہی کھانے سے موٹاپے میں کمی آتی ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔
جیسا کہ امراض قلب میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور دہی جسم میں کولیسڑول لیول کو کنٹرول کرتا ہے۔

دل کی شریانیں بلاک

ایسے لوگ جن کی دل کی شریانیں بلاک ہونا شروع ہوجائیں وہ ایک گلاس دہی کی لسی (بنا شکر) میں السی کے تیل کے 10 قطرے ڈال کر روزانہ استعمال کرے، ان شاءاللہ اس کے استعمال سے دل کی شریانیں بلاک نہیں ہوگی۔

ہاضمے کیلیے بہترین

کسی بھی بیماری میں اینٹی بائیوٹک کے استعمال سے، کمزوری ہو، ہاضمہ خراب ہو، منہ خشک رہتا ہو، رنگت زرد پڑ جائے تو دہی کا استعمال چند دنوں میں آپکی کایا پلٹ دے گا۔ دہی قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے، قوت مدافعت اگر زیادہ ہو گی تو بیماریاں حملہ آور نہیں ہوگی۔

دہی معدے کی گرمی کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ منہ کے چھالوں کیلئے بھی بے حد مفید ہے۔
جلدی امراض میں جسم کی خارش، دانے نکل آتے ہے ان میں بہت ہی مفید ہے۔

ایسی حاملہ خواتین جنکا ہاضمہ خراب رہتا ہے دہی کے مستقل استعمال سے ان کے معدے کے تمام مسائل ٹھیک ہو جائیں گے۔

دہی کا ماسک بنانے کا طریقہ

ایک کپ دہی میں ایک چمچ لیموں کا رس شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں اور اس ماسک کو گردن، چہرہ، ہاتھ اور پاؤں پہ لگائیں۔ اسے 20 منٹ تک لگا رہنے دیں پھر سادہ پانی سے دھولیں۔

ایسا کرنے سے آپ کا چہرہ نرم و ملائم صاف اور چمکدار ہو جائے گا، چہرے کے کیل مہاسے اور چھائیاں بھی ختم ہو جائیں گی۔

انڈے کی سفیدی – 1 عدد
دہی – 4 چمچ
جو کا آٹا – 2 چمچ
تینوں چیزوں کو ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں پیسٹ بن جائے تو چہرہ پر لگائیں۔ 25 منٹ لگا رہنے دے پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں اس سے چہرہ صاف ہو جائیگا۔

بالوں کی خوبصورتی کیلئے کیسے استعمال کیا جائے؟

بالوں کیلئے دہی بے حد مفید ہے۔ بالوں کو چمکدار،ریشمی اور مضبوط کرتا ہے، خشکی،سکری اور بالوں کو گِرنے سے روکتا ہے۔

دہی کو 3 دن کیلئے کسی برتن میں ڈال کر کھلی جگہ پہ رکھ دیں پھر اسے چوتھے دن استعمال کرنا ہے، بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگائیں۔ 30 منٹ لگا رہنے دے پھر سادہ تازہ پانی سے دھو لیں۔ شمیو اور صابن استعمال نہیں کرنا ہے۔

دہی کھانے میں یہ احتیاط لازمی کریں  !

دہی کو کبھی بھی صبح نہار منہ استعمال نہ کرے, مشہور قول ہے جو شخص دوپہر کے وقت دہی کھائے اسے مرنا نہیں چاہیئے اور جو رات کو دہی کھائے اسے صبح اُٹھنا نہیں چاہیئے۔
دہی کھانے کا بہترین وقت دوپہر کے کھانے کے بعد کا ہے۔

مزید پڑھیں : کیا دہی ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مفید ہے؟ 

رات کے وقت بھی دہی نہیں کھانا چاہیئے کیونکہ اس سے معدہ میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے اور گیس پیدا ہوتی ہے۔ دہی ہمیشہ تازہ اور میٹھا استعمال کریں، خالی پیٹ جب بھوک لگی ہو تو دہی کا استعمال فائدے کی بجائے نقصان دیتا ہے۔

تازہ دہی دماغ کو طاقت دیتی ہے، نظر تیز کرتی ہے۔ ایسے لوگ جہنیں دودھ ہضم نہیں ہوتا، پیٹ میں گیسز بن جاتی ہے وہ دہی کا استعمال ضرور کریں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow