فیروز خان کی اہلیہ سے لڑتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی

پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز کے ساتھ لڑتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ سوشل میڈیا پر پچھلے کچھ دنوں سے ایک بار پھر فیروز خان اور ان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز کے درمیان طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں۔ اب حال ہی میں فوٹو […]

 0  0
فیروز خان کی اہلیہ سے لڑتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی

پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز کے ساتھ لڑتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر پچھلے کچھ دنوں سے ایک بار پھر فیروز خان اور ان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز کے درمیان طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں۔

اب حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈاکٹر زینب فیروز نے اپنے شوہر کے ساتھ اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

شیئرکی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زینب فیروز باکسنگ کے مقابلے میں اپنے شوہر کو ہرا رہی ہیں، ویڈیو میں موجود سب ٹائٹلز سے اس بات کا انداز لگایا جاسکتا ہے کہ یہ میچ فکس تھا یعنی یہ پہلے سے طے شدہ تھا کہ فیروز کی اہلیہ زینب ہی میچ جیتیں گی۔

یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹر زینب فیروز نے پوسٹ کے کیپشن میں تحریر کیا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ اچھی یادیں اکٹھی کر رہی ہوں اور ہر لمحے سے بہت لطف اندوز ہو رہی ہوں۔

واضح رہے کہ فیروز کی پہلی شادی 2018ء میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بچے بھی ہیں۔ فیروز اور علیزا سلطان کی شادی 2022 میں طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔

فیروز خان اور اہلیہ میں طلاق کی افوائیں، حمائمہ ملک نے خاموشی توڑ دی

اداکار نے پہلی شادی کے ناکام ہونے کے بعد رواں سال جون میں ماہرِ نفسیات ڈاکٹر زینب شادی کا فیصلہ کیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow