مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا مداحوں کی توجہ حاصل کرلی
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومنہ اقبال نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں فوٹو شوٹ کے لیے خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومنہ اقبال نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں فوٹو شوٹ کے لیے خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہوا سے راز سے سرگوشی۔‘
مومنہ اقبال نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
ایک انٹرویو میں مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ جب سینئر اداکاروں کے ساتھ کام کررہی ہوتی ہوں تو تھوڑی نروس ہوجاتی ہوں مگر میں نے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں جاوید شیخ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگ شوٹنگ میں بہت جلدی جلدی کرتے ہیں کہ ہم تھک گئے ہیں اور اب سے شوٹنگ نہیں ہورہی لیکن جاوید شیخ کو میں نے پرسکون دیکھا، وہ سین ایسا تھا کہ میں نروس ہوگئی تھی اور انہیں سیڑھیوں سے اتر کر آنا تھا اور مجھ پر چیخنا تھا کہ یہ میری بیوی کی چیزیں ہیں اسے تم نے کیسے ہاتھ لگایا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ سین مجھ سے پہلی بار نہیں ہوا جب وہ چیخ رہے تھے تو میں ان کی اداکاری دیکھ رہی تھی اور سین میں نہیں تھی تو وہ سین انہوں نے دوبارہ کیا اور کہا کہ کوئی بات نہیں دوبارہ کرلوں گا۔
واضح رہے کہ مومنہ اقبال ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘۔ اور ’احسان فراموش‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟