ایمن اور منال نے اپنے بچوں کا چہرہ دکھادیا، تصاویر وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی جڑواں اداکار بہنیں ایمن خان اور منال خان نے کیمرے کی آنکھ سے دور رکھنے کے بعد بلآخر اپنے بچوں کا چہرہ دکھا دیا ہے۔ گزشتہ روز فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایمن خان نے اپنی چھوٹی بیٹی میرل خان کی سالگرہ کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں […]
پاکستان شوبز انڈسٹری کی جڑواں اداکار بہنیں ایمن خان اور منال خان نے کیمرے کی آنکھ سے دور رکھنے کے بعد بلآخر اپنے بچوں کا چہرہ دکھا دیا ہے۔
گزشتہ روز فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایمن خان نے اپنی چھوٹی بیٹی میرل خان کی سالگرہ کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی چھوٹی بیٹی کی رونمائی کی۔
تصویر میں اداکارہ ایمن خان اور دونوں بیٹیوں کو آتشی گلابی لباس میں دیکھا گیا جبکہ منیب بٹ نے سرمئی سوٹ پہنا ہوا ہے، ساتھ ہی بیک گراؤںڈ کو سالگرہ کی مناسبت سے سجایا گیا ہے۔
ایمن خان نے انسٹا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بیٹی کے نام پیغام میں لکھا کہ ’ہماری زندگی کی رونق، ہماری میرل منیب کو، ہیپی برتھ ڈے، ایسا لگتا ہے کہ جیسے تم کل ہی پیدا ہوئی تھیں‘۔
دوسری جانب منال خان نے میرل کو برتھ ڈے وش کرنے کے لیے اپنے بیٹے محمد حسن اکرام کے ساتھ میرل کی تصویر شیئر کی ہے، تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جبکہ صارفین دونوں ننھے بچوں کو اپنے والد کی کاربن کاپی قرار دے رہے ہیں۔
اس کے علاوہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس تقریب کی دلکش تصاویر و ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں شوبز انڈسٹری اور اداکارہ کے عزیز و اقارب کو سالگرہ انجوائے کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟