آئی پی ایل: شاہ رخ خان کی سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصویر وائرل
کولکتہ: بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 23 مارچ ہفتے کے روز کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں سن رائزرز حیدرآباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان آئی پی ایل […]
کولکتہ: بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 23 مارچ ہفتے کے روز کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں سن رائزرز حیدرآباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان آئی پی ایل 2024 کا میچ کھیلا گیا۔
اس میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے شریک مالک شاہ رخ خان نے شرکت کی جہاں انہیں میچ کے دوران اسٹیڈیم میں سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا گیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے اسٹیڈیم میں وی آئی پی باکس کے اندر سگریٹ نوشی کی، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بالی ووڈ اسٹار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اس میچ میں شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کو شکست دی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟