شادی سے قبل سوناکشی نے اپنے پیغام میں والد شترو گھن سنہا کیلئے کیا کہا؟

اپنی شادی سے قبل بالی ووڈ اداکاہ سوناکشی سنہا نے فادرز ڈے پر اپنے والد شتروگھن سنہا کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے والد کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی، جس میں دونوں کو ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، سوناکشی نے شتروگھن سنہا کو اپنی […]

 0  6
شادی سے قبل سوناکشی نے اپنے پیغام میں والد شترو گھن سنہا کیلئے کیا کہا؟

اپنی شادی سے قبل بالی ووڈ اداکاہ سوناکشی سنہا نے فادرز ڈے پر اپنے والد شتروگھن سنہا کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔

انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے والد کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی، جس میں دونوں کو ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، سوناکشی نے شتروگھن سنہا کو اپنی طاقت کا ’ستون‘ قرار دیا اور تصویر پر نمبر ون والد‘ کا اسٹیکر بھی لگایا۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ میری طاقت کا ستون ہیں ہیپی فادرز ڈے‘ جبکہ ساتھ ہی انھوں نے تین ہارٹ ایموجیز بھی لگائیں۔

تصویر میں، سوناکشی سرخ لباس میں نظر آرہی ہیں جب کہ بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور ان کے والد شترو گھن سنہا نے سرخ مفلر کے ساتھ آف وائٹ سوٹ پہنا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سوناکشی سنہا اور ان کے قریبی دوست ظہیر اقبال 23 جون 2024 کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

سوناکشی سنہا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’پہلی بات یہ کہ میری شادی سے کسی اور کو کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے۔ دوسری بات یہ میری مرضی ہے اس لیے مجھے نہیں معلوم کہ لوگ اس کے بارے میں اتنے پریشان کیوں ہیں؟‘

بالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگ مجھ سے میری شادی کے بارے میں میرے والدین سے زیادہ پوچھتے ہیں، اس لیے مجھے یہ بہت مضحکہ خیز لگتا ہے۔

اس سے قبل شتروگھن سنہا سے حالیہ انٹرویو میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں اس کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتا، اگر بیٹی شادی کرتی ہے تو میری نیک تمنائیں اس کے ساتھ ہوں گی۔

نامور اداکار نے کہا کہ سوناکشی میری اکلوتی بیٹی ہے اور دل کے بہت قریب ہے لہٰذا میں اس کے ہر فیصلے پر رضامند ہوں گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow