حرا مانی کا نیا برائیڈل شوٹ دیکھ کر مداح ڈرگئے

حرا مانی کا خوف ناک برائیڈل فوٹوٹو شوٹ دیکھ کر مداح ڈر گئے، سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کے انبار لگا دیے۔ شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی اپنی حرکتوں اور بیانات کی وجہ سے اکثر و بیشتر ذرائع ابلاغ کی زینت بنتی ہیں اب ان کے خوفناک فوٹو شوٹ نے مداحوں کو تشویش […]

 0  4
حرا مانی کا نیا برائیڈل شوٹ دیکھ کر مداح ڈرگئے

حرا مانی کا خوف ناک برائیڈل فوٹوٹو شوٹ دیکھ کر مداح ڈر گئے، سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کے انبار لگا دیے۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی اپنی حرکتوں اور بیانات کی وجہ سے اکثر و بیشتر ذرائع ابلاغ کی زینت بنتی ہیں اب ان کے خوفناک فوٹو شوٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے بلکہ کئی صارف تو اسے خوفناک قرار دے رہے ہیں۔

پاکستانی کلاتھنگ برانڈ کیلئے کروایا گیا حرا مانی کا فوٹو شوٹ شائقین کو بالکل بھی پسند نہیں آیا، اداکارہ نے برانڈ فشورہ بائے عفیفہ پرویز بلوچ کے سبز لباس میں فوٹوشوٹ کروایا اور تصاویر انسٹاگرام پر جاری کیں۔

تصاویر میں ایسا لگ رہا ہے کہ حرا مانی ممکنہ طور پر کسی اونچی چیز پر کھڑی ہوئی ہیں جس کے سبب وہ دکھنے میں بے انتہا لمبی اور نہایت عجیب نظر آرہی ہیں۔

اس تصویر کا سوشل میڈیا پر جاری ہونا تھا کہ صارفین کی توجہ اس طرف مبذول ہوگئی، تصویر میں حرا مانی انسانی قد کی حامل عورت کے بجائے کچھ الگ ہی طرح کی دکھائی دے رہی ہیں۔

کمنٹ سیکشن میں اکثر صارفین نے بتایا کہ وہ تصویر دیکھ کر ڈر گئے۔ ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ارے یہ کیسا فوٹو شوٹ ہے، دیکھ کر میں ڈر گئی۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ معاف کرنا لیکن یہاں آپ گنجی چڑیل سے مل رہی ہیں، ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ پہلی تصویر میں جِن لگ رہی ہیں، کوئی رات میں دیکھ لے تو دل کا دورہ ہی پڑ جائے۔

خیال رہے کہ حرا مانی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اکثر و بیشر برانڈز کی تشہیری مہم کیلئے فوٹوشوٹ کی تصاویر اور رِیلز جاری کرتی رہتی ہیں جس پر مداح دلچسپ کمنٹس کرتے نظر آتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow