شوہر کو بچہ سمجھتی ہوں کیوں کہ۔۔۔مریم نفیس نے کیا کہا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ شوہر کی عمر میں 13 سال کا فرق ہے لیکن اس کے باوجود میں شوہر کو بچہ سمجھ کر ان کا خیال رکھتی ہیں۔ پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں میں نہ […]

 0  2

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ شوہر کی عمر میں 13 سال کا فرق ہے لیکن اس کے باوجود میں شوہر کو بچہ سمجھ کر ان کا خیال رکھتی ہیں۔

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں میں نہ صرف شادی بلکہ اپنے کیریئر پر بھی کھل کر بات کی تھی۔

اداکارہ مریم نفیس نے بتایا کہ مجھے گھر والوں نے جلدی شادی کرنے کا نہیں کہا اس لیے میں نے 30 سال ہونے پر اپنی پسند کا لڑکا ملنے کے بعد شادی کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

مریم نفیس کا کہنا تھا کہ میرے اور شوہر کی عمر میں 13 سال کا فرق ہے جو کہ اچھا خاصا فرق ہے، لیکن پھر بھی میرے شوہر ہمیشہ ہر جگہ ہر کسی کو یہی بولتے ہیں کہ مریم نفیس بڑی اور میچور ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب شوہر کہتے ہیں کہ میں بڑی ہوں تو میں بھی ہر جگہ بولتی ہوں کہ ہاں میرے شوہر صحیح کہ رہے ہیں، کیوں کہ میں ایک بچے کو پال رہی ہوں، میں اپنے شوہر کا بچے کی طرح خیال رکھتی ہوں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ اچھی بات ہے کہ میاں اور بیوی میں مذاق اور نوک جھوک ہوتی رہتی ہے اور ان کی زندگی ہنسی و مذاق میں گزر جاتی ہے۔

خیال رہے کہ مریم نفیس نے ہدایت کاراور دیرینہ دوست امان احمد سے اکتوبر 2022 میں شادی کی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow