راحت فتح علی کا بنگلادیش میں پرفارم کرنے کا ہوشربا معاوضہ، کتنے کروڑ روپے لیے؟

دنیا بھر میں اپنی گائیکی کے لیے مشہور پاکستانی سنگر راحت فتح علی خان نے بنگلہ دیش میں پرفارم کرنے کا ہوشربا معاوضہ وصول کیا ہے۔ بالی ووڈ میں بے شمار گانے گانے والے راحت فتح نے بنگلادیش پریمیئر لیگ میں اپنی پرفارمنس کا تڑکا لگایا اور حاضرین ان کی گائیکی سے جھوم اٹھے، منتظمین […]

 0  0
راحت فتح علی کا بنگلادیش میں پرفارم کرنے کا ہوشربا معاوضہ، کتنے کروڑ روپے لیے؟

دنیا بھر میں اپنی گائیکی کے لیے مشہور پاکستانی سنگر راحت فتح علی خان نے بنگلہ دیش میں پرفارم کرنے کا ہوشربا معاوضہ وصول کیا ہے۔

بالی ووڈ میں بے شمار گانے گانے والے راحت فتح نے بنگلادیش پریمیئر لیگ میں اپنی پرفارمنس کا تڑکا لگایا اور حاضرین ان کی گائیکی سے جھوم اٹھے، منتظمین نے انھیں معاوضے کے طور پر 3 کروڑ ٹکا سے زائد رقم دی جو پاکستانی روپے میں تقریباً 8 کروڑ بنتی ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق پاکستانی کلاسیکل گلوکار بی پی ایل میوزک فیسٹیول میں شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں آج پرفارم کریں گے، جس کیلئے انھیں 3 کروڑ 40 لاکھ ٹکا معاوضہ ملے گا۔

بنگلادیش بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں راحت فتح علی خان کو یہ بھاری معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا، کیوں کہ گلوکار کی بنگلہ دیش میں بھی کافی بڑی فین فالوئنگ ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بی پی ایل میوزک فیسٹیول کے ٹکٹ جو کہ آن لائن دستیاب تھے ان میں شائقین نے زیادہ دلچسپی نہ لی جس کے باعث بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کو ٹکٹ کی قیمت کم کرنا پڑی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پلاٹینم ٹکٹ 12 ہزار ٹکا سے کم کرکے 8 ہزار، گولڈ 6 ہزار جبکہ سلور ٹکٹ کی قیمت بھی 2 ہزار ٹکا کم کرکے 4 ہزار ٹکا کی گئی ہے تاکہ شائقین انھیں خریدنے میں دلچسپی دکھائیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow