موٹاپے سے چھٹکارے کیلئے ’املوک‘ سے بہتر کچھ نہیں
بازاروں میں عام طور پر بکنے والا پھل جسے اردو میں اسے املوک اور انگریزی میں پرسیمون کہتے ہیں، یہ دیکھنے میں ٹماٹر جیسا لگتا ہے۔ یہ پھل جاپان کا قومی پھل ہے اسی لیے اس کو جاپانی پھل کہا جاتا ہے، یہ انتہائی میٹھا اور صحت بخش پھل ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے […]
بازاروں میں عام طور پر بکنے والا پھل جسے اردو میں اسے املوک اور انگریزی میں پرسیمون کہتے ہیں، یہ دیکھنے میں ٹماٹر جیسا لگتا ہے۔
یہ پھل جاپان کا قومی پھل ہے اسی لیے اس کو جاپانی پھل کہا جاتا ہے، یہ انتہائی میٹھا اور صحت بخش پھل ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہر موسم کا پھل ضرور کھانا چاہئے کیونکہ وہ موسم کے اثرات اور امراض سے تحفظ فراہم کرا ہے، ان ہی موسمی پھلوں میں املوک بھی شامل ہے۔
املوک ایک گرم مزاج پھل ہے اس لیے اس کو اعتدال میں ہی کھانا چاہئے، املوک ہمیشہ پکا ہوا کھائیں کچا پھل نقصان دہ ہوسکتا ہے، یہ مزیدار پھل کس طرح آپ کی صحت کو بہتر بناتا ہے جانتے ہیں۔
وزن میں کمی
کم کیلوری ہونے کی وجہ سے املوک وزن کم کرنے کے لیے بہترین انتخاب ہیں، کیونکہ یہ پھل بھوک کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔
آنکھوں کی حفاظت
املوک میں وٹامن اے اور دیگر غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور بینائی کو تیز رکھتے ہیں۔
قوت مدافعت میں اضافہ
وٹامن سی سے بھرپور املوک آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناکر آپ کو کئی امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
جلد کو تروتازہ رکھے
املوک میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جلد کی صحت کو بہتر بناتے ہیں، عمر بڑھنے کے اثرات کو کم کرتے ہیں اور جلد کو چمکدار بناتے ہیں۔
کینسر سے بچاؤ میں مددگار
املوک میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کینسر سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، خاص طور پر جسم میں فری ریڈیکلز کو ختم کرنے میں اس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔
مضبوط ہڈیاں
اس میں کیلشیم اور میگنیشیم کی موجودگی ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے اور ہڈیوں کے بھربھرے پن کے خطرے کو کم کرتی ہے۔
ذہنی صحت میں مددگار
املوک کے یہ فوائد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ پھل آپ کی مجموعی صحت کے لیے نہایت مفید ہے، جسے روزمرہ کی خوراک میں شامل کر کے بے شمار فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟