کس بالی ووڈ اداکار کو ہوٹل کا بل ادا کرنے کیلیے اپنا فون بیچنا پڑا؟

شوبز انڈسٹری میں آنے والے ہر کسی کی زندگی کی اپنی کوئی نہ کوئی کہانی ہوتی ہے اسی طرح بالی ووڈ کے ایک معروف اداکار ہے جنہیں ماضی میں ہوٹل کا بل ادا کرنے کے لیے انہیں اپنا فون بیچنا پڑا تھا۔ حال ہی میں اداکار وکرانت میسی نے ایک انٹرویو میں ماضی کا قصہ […]

 0  1

شوبز انڈسٹری میں آنے والے ہر کسی کی زندگی کی اپنی کوئی نہ کوئی کہانی ہوتی ہے اسی طرح بالی ووڈ کے ایک معروف اداکار ہے جنہیں ماضی میں ہوٹل کا بل ادا کرنے کے لیے انہیں اپنا فون بیچنا پڑا تھا۔

حال ہی میں اداکار وکرانت میسی نے ایک انٹرویو میں ماضی کا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ میں نے ابھی کمانا شروع ہی کیا تھا کہ میں اور میرے دوستوں نے گوا جانے کا پلان بنایا اور اپنے ساتھ صرف 5ہزار روپے لے کر گوا کیلئے بس میں سوار ہوگئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vikrant Massey (@vikrantmassey)

اداکار نے کہا کہ گوا پہنچ کر میں اور میرے سارے دوست ہم تمام اخراجات کو برابر تقسیم کرتے تھے لیکن ہمارے ٹرپ کی آخری رات ہوٹل سے چیک آؤٹ کے وقت ہمارے پاس تمام پیسے ختم ہوگئے، اور ہوٹل کا بل ادا کرنا بھی لازمی تھا۔

وکرانت میسی نے مزید بتایا کہ’پیسے نہ ہونے کے سبب اس لمحے مجھے قربانی دینی پڑی کیونکہ میں نے ہوٹل کا بل ادا کرنے کیلئے اپنا موبائل فون فروخت کردیا اور اس پیسوں سے بل ادا کرنے کے ساتھ ممبئی واپسی کا ٹکٹ بھی خریدا۔

واضح رہے کہ وکرانت میسی اس سے قبل بھی انٹرویو میں ماضی میں اپنی مشکلات سے متعلق گفتگو کرچکے ہیں، جہاں انہوں نے بتایا تھا کہ ایک تلخ جھگڑے کے بعد ان کے والدین کو اپنا گھر چھوڑنا پڑا اور تقریباً ایک سال تک ایک گودام میں رہے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow