سدھو نے کپل شرما شو میں واپسی کی انوکھی شرط رکھ دی
بھارتی ریاست پنجاب کے سابق وزیر و سابق کرکٹر نووجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو میں واپسی کے لیے انوکھی شرط رکھ دی۔ حال ہی میں ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کی نئی قسط نشر ہوئی جس میں نووجوت سنگھ سدھو اور ان کی اہلیہ سمیت بھارتی […]
بھارتی ریاست پنجاب کے سابق وزیر و سابق کرکٹر نووجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو میں واپسی کے لیے انوکھی شرط رکھ دی۔
حال ہی میں ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کی نئی قسط نشر ہوئی جس میں نووجوت سنگھ سدھو اور ان کی اہلیہ سمیت بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اپنی اہلیہ کے ساتھ بطور مہمان شریک ہوئے۔
سیاسی وجوہات کے بنا پر کپل شرما شو سے نکالے جانے والے سدھو کو اس شو میں تقریباً 5 سال بعد دیکھا گیا، پروگرام کے اختتام پر سدھو نے کہا کہ یہ دن میری زندگی کا سب سے شاندار اور یادگار دن رہے گا۔
نووجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا؟ اصل وجہ سامنے آگئی
اسی شو کے دوران سابق وزیر و سابق کرکٹر نووجوت سنگھ سدھو نے دی گریٹ انڈین کپل شو میں واپسی کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں جیسے یہ گلدستہ پہلے ہوتا تھا، ہم سب ساتھ ہوا کرتے تھے ویسے ہی اب دوبارہ ہم ساتھ ہوں لیکن میری یہ شرط ہے کہ اس میں ارچنا سنگھ بھی ساتھ ہوں۔
سدھو نے کہا کہ میں صرف ایک شرط پر اس شو میں واپس آؤں گا تب جب ارچنا بھی شو کا حصہ رہیں گی اور ہم دونوں اس شو میں موجود ہوں گے۔
واضح رہے کہ سدھو 2019 تک اس شو کا اہم حصہ رہے تاہم پلوامہ حملے سے متعلق سدھو کے ایک بیان نے بھارت میں ہنگامہ کھڑا کردیا تھا اور انتہاپسندہندوؤں نے ان کے خلاف مظاہرے شروع کردیے تھے جس کے بعد سدھو کو شو سے علیحدہ کردیا گیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟