کیا اکشے کمار ’بھول بھلیاں 3‘ میں نظر آئیں گے؟ اداکار نے بتا دیا
ممبئی: ’بھول بھلیاں 3‘ عنقریب سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی مگر مداح فلم سے متعلق مزید تفصیلات جاننے کیلیے بے تاب ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کارتک آریان، جو فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ہیں، نے یہ اعلان کر کے سب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کیا کہ اداکارہ […]
ممبئی: ’بھول بھلیاں 3‘ عنقریب سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی مگر مداح فلم سے متعلق مزید تفصیلات جاننے کیلیے بے تاب ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کارتک آریان، جو فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ہیں، نے یہ اعلان کر کے سب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کیا کہ اداکارہ ودیا بالن ’منجولیکا‘ کے روپ میں واپس آ رہی ہیں۔
اس کے ساتھ یہ خبریں بھی گردش کرنے لگی کہ سُپر اسٹار اکشے کمار بھی فلم میں جلوہ گر ہوں۔ تاہم اب اداکار کی جانب سے باضابطہ بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ان خبروں سے متعلق بتایا۔
اکشے کمار نے ’بھول بھلیاں 3‘ میں اپنی خصوصی شرکت کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبریں جعلی ہیں۔
اس سے قبل فلم کے ڈائریکٹر انیس بزمی نے بھی بتایا تھا کہ سُپر اسٹار فلم کا حصہ نہیں ہیں۔
انیس بزمی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اکشے کمار فلم میں نظر نہیں آئیں گے کیونکہ وہ اس کا حصہ نہیں ہیں، میں ان کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہوں لیکن فلم کا اسکرپٹ ہے اس کے مطابق وہ اس میں جگہ نہیں بنا سکے۔
فلم ڈائریکٹر نے امید ظاہر کی تھی کہ وہ مستقبل میں اکشے کمار کے ساتھ کام کریں گے۔
بھول بھلیاں 2 میں کارتک آریان کے ساتھ کیارا ایڈوانی نظر آئی تھیں جبکہ اداکارہ تبو نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم نے مجموعی طور پر 180 کروڑ روپے کا زبردست بزنس کیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟