چمگادڑ نے لائیو کنسرٹ میں امریکی گلوکارہ پر حملہ کردیا، ویڈیو وائرل

امریکی گلوکارہ ٹیلر موم سن کو اسپین میں لائیو کانسرٹ کے دوران چمگادڑ نے کاٹ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ اور ان کا بینڈ اسٹیج پر ایک گانا پرفارم کررہے تھے کہ اسی دوران ایک چمگادڑ گلوکارہ کی ران سے […]

 0  5
چمگادڑ نے لائیو کنسرٹ میں امریکی گلوکارہ پر حملہ کردیا، ویڈیو وائرل

امریکی گلوکارہ ٹیلر موم سن کو اسپین میں لائیو کانسرٹ کے دوران چمگادڑ نے کاٹ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ اور ان کا بینڈ اسٹیج پر ایک گانا پرفارم کررہے تھے کہ اسی دوران ایک چمگادڑ گلوکارہ کی ران سے چپک گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے گلوکارہ نے گلوکارہ نے ہلکے پھلکے انداز میں اس کا مذاق اڑایا لیکن جب چمگادڑ ان کی ران سے نہیں ہٹا تو انہوں نے اپنے ساتھیوں کو مدد کے لیے بلایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Taylor Momsen (@taylormomsen)

ٹیلر موم سن اس واقعے کی پوری ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر اور بتایا کہ چمگادڑ کے حملے کے بعد انہیں اسپتال جانا پڑا جبکہ ان کی ٹانگ پر چمگادڑ کے کاٹنے کا نشان بھی موجود تھا۔

ویڈیو کے کیپشن میں اس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ پرفارمنس کے دوران انہیں پتا ہی نہیں لگ سکا کہ ایک چمگادڑ ان کی ٹانگ سے چپک گئی، جب ہجوم نے چیخ چیخ کر اس کی جانب اشارہ کیا تو انہیں پتا چلا۔

گلوکارہ نے چمگادڑ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ کیوٹ تھی لیکن ہاں اس نے مجھے کاٹ لیا، انہیں اب اگلے 2 ہفتے تک ریبیز کے انجیکشن لگیں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow