امریکی یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن نے ”ٹی سیریز“ کو پیچھے چھوڑ دیا
امریکی ارب پتی یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن عرف مسٹر بیسٹ نے مقبول ترین یوٹیوب چینل کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ارب پتی یوٹیو برجمی ڈونلڈسن نے بھارتی کمپنی ٹی سیریز کو پیچھے چھوڑ کر یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبر والے اکاؤنٹ کا اعزاز اپنے نام […]
امریکی ارب پتی یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن عرف مسٹر بیسٹ نے مقبول ترین یوٹیوب چینل کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ارب پتی یوٹیو برجمی ڈونلڈسن نے بھارتی کمپنی ٹی سیریز کو پیچھے چھوڑ کر یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبر والے اکاؤنٹ کا اعزاز اپنے نام کیا۔
امریکی ارب پتی جمی ڈونلڈسن نے گزشتہ سال عہد کیا تھا کہ وہ اپنے دوست پیوڈی پائی کو سبسکرائبرز کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ نے والے چینل ٹی سیریز کامقابلہ کریں گے۔
ایک سال سے زائدعرصے کی کوششوں کے بعدمسٹر بیسٹ کا یوٹیوب چینل ویڈیو شیئرنگ سروس کاسب سے زیادہ سبسکرائبرز والا چینل بن گیا ہے۔
اینڈرائیڈ صارفین کیلیے نئی سہولت متعارف
واضح رہے کہ اس سے قبل ہندوستانی کمپنی ٹی سیریز کو 266 ملین فالورز کے ساتھ یہ اعزاز حاصل تھا، تاہم امریکی نوجوان نے ڈیڑھ سال قبل ہی ٹی سیریز کمپنی کو ہرانے اور سب سے بڑے یوٹیوبر بننے کا وعدہ کیا گیا تھا جو انہوں نے پورا کردکھایا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟