’نئے کپڑوں پر سے ٹیگ نہیں ہٹاتی کیوں کہ۔۔۔‘ نادیہ خان نے کیا کہا؟

پاکستانی اداکارہ ومیزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کئی سالوں تک نئے کپڑوں پر سے ٹیگ نہیں ہٹاتی ہیں اور یہ بات ان کے شوہر کو پسند نہیں۔ پاکستان کی معرود اداکارہ و ہوسٹ نادیہ خان نے اداکارہ امبر خان کے ہمراہ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، اس […]

 0  3
’نئے کپڑوں پر سے ٹیگ نہیں ہٹاتی کیوں کہ۔۔۔‘ نادیہ خان نے کیا کہا؟

پاکستانی اداکارہ ومیزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کئی سالوں تک نئے کپڑوں پر سے ٹیگ نہیں ہٹاتی ہیں اور یہ بات ان کے شوہر کو پسند نہیں۔

پاکستان کی معرود اداکارہ و ہوسٹ نادیہ خان نے اداکارہ امبر خان کے ہمراہ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، اس دوران اداکارہ نے گفتگو کرتے ہوئے میں کپڑوں سے ٹیگ نہیں ہٹاتی کیوں کہ سالوں بعد جب میں وہ ہی کپڑے پہنتی تو وہ کپڑے مجھے نئے لگتے۔

اداکارہ نادیہ خان نے کہا کہ ایسا کرنا مجھے اچھا لگتا ہے اور ایسے مجھے سالوں بعد بھی میرے کپڑے نئے لگتے ہیں، اور یہ جھوٹ نہیں بلکہ ایک سائیکلوجیکل پرابلم ہے۔

اس پر ہوسٹ ندا یاسر نے نادیہ خان سے سوال کیا کہ آپ کو کپڑوں میں لگا ہوا ٹیگ چبھتا نہیں تو جواب میں نادیہ خان کا کہنا تھا کہ نہیں مجھے عادت ہوگئی ہے۔

نادیہ نے مزید بتایا کہ میرے شوہر کو یہ پسند نہیں اگر وہ میرے کپڑوں سے ٹیگ ہٹانا بھی چاہیں تو میں نہیں ہٹانے دیتی اور میرے ٹیگ باہر بھی نظر نہیں آتے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow