سعدیہ امام نے شوبز سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتادی
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ومیزبان سعدیہ امام نے شادی کے 12 سال بعد شوبز سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتادی۔ اداکارہ نے 2012 میں پاکستانی نژاد جرمن صنعت کار عدنان حیدر سے شادی کی تھی، انہیں ایک جواں سالہ بیٹی بھی ہے۔ تاہم اب انہوں نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ شادی […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ومیزبان سعدیہ امام نے شادی کے 12 سال بعد شوبز سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتادی۔
اداکارہ نے 2012 میں پاکستانی نژاد جرمن صنعت کار عدنان حیدر سے شادی کی تھی، انہیں ایک جواں سالہ بیٹی بھی ہے۔ تاہم اب انہوں نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ شادی کے بعد شوہر نے انہیں کام سے روک دیا تھا۔
سعدیہ امام حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شادی سے قبل اور بعد کے خواتین کے مسائل پر کھل کر بات کی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں مائیں اپنی بیٹیوں کی اچھی تربیت کرتی تھیں لیکن اب ایسا نہیں ہوتا۔
اداکارہ نے بتایا کہ والدین نے رشتے داروں کی تقریبات میں لازمی جانے کی عادت ڈالی جو کہ آج بھی ان میں موجود ہے اور اب تک وہ اپنے رشتے داروں کی تقریبات میں ضرور شریک ہوتی ہیں، جس سے ان کے تعلقات مضبوط ہونے سمیت ان کی تربیت کا معلوم ہوتا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا ایسی تربیت آج کل کی نسل میں اب بہت کم باقی رہ گئی ہے، انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کی تربیت شادی سے قبل ہی ہوجاتی تھی، تاہم اب ایسا نہیں ہوتا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے سماج میں ایک خاص ذہنیت ہے، جسے بدلنے کی ضرورت ہے اور ایسی ذہنیت ٹی وی پروگراموں سمیت دوسرے ذرائع سے تبدیل ہوسکتی ہے۔
سینئر اداکارہ نے کہا کہ میرے شوہر نے مجھے بطور اداکارہ پسند کیا تھا تاہم شادی کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے سے روک دیا تھا۔
سنجے دت نے دوبارہ شادی کرلی، پھیرے لینے کی ویڈیو وائرل
اداکارہ نے کہا کہ ان میں ٹیلنٹ تھا اور وہ شوبز میں کام کرنا چاہتی تھیں لیکن انہیں شوہر نے کام جاری رکھنے سے روکا، جس کے باعث مجھے یہ قدم اُٹھانا پڑا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟