شادی کے بعد محب مرزا نے صنم سعید کو تحفے میں کیا دیا؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا اور ان کی دوسری اہلیہ و اداکارہ صنم سعید نے شادی کے بعد ایک دوسرے کو دیے گئے تحائف کے بارے میں مداحوں کو بتایا۔ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے نے 2016 میں پہلی بار ‘بچانا’ میں ایک ساتھ کام کیا۔ ناظرین کی جانب […]

 0  4
شادی کے بعد محب مرزا نے صنم سعید کو تحفے میں کیا دیا؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا اور ان کی دوسری اہلیہ و اداکارہ صنم سعید نے شادی کے بعد ایک دوسرے کو دیے گئے تحائف کے بارے میں مداحوں کو بتایا۔

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے نے 2016 میں پہلی بار ‘بچانا’ میں ایک ساتھ کام کیا۔ ناظرین کی جانب سے دونوں کی جوڑی کو پسند کیا گیا تاہم فلم کو زیادہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

سال 2023 میں دیے گئے ایک انٹرویو میں محب مرزا نے صنم سعید سے اپنی دوسری شادی کا اعتراف کیا تھا، اس دوران ان کا کہنا تھا کہ والد کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب انہوں نے صنم سے سادگی سے شادی کی تھی۔

اب محب مرزا کے ‘دا نوک نوک شو’ میں صنم سعید بطور مہمان شریک ہوئیں، اس دوران انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق پہلی مرتبہ کھل کر اپنے مداحوں کو بتایا۔

صنم سعید کا کہنا تھا کہ انہیں بھی دیگر خواتین کی طرح گھر کو صاف ستھرا رکھنے کا شوق ہے، گھر بالکل پرفیکٹ اچھا لگتا ہے، صنم سعید نے بتایا کہ وہ گھر میں کھانا نہیں بتاتیں۔

شادی کے بعد ملنے والے پہلے تحفے کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے اپنے ہاتھ میں پہنی ہوئی انگوٹھی دکھاتے ہوئے کہا کہ ‘ یہ ایمرلڈ رنگ’میری شادی کا پہلا تحفہ مجھے ملا تھا۔

’ہم نے کبھی بات نہیں کی‘ امر خان والد سے تعلقات پر بول پڑیں

پھر محب مرزا سے بھی یہی سوال پوچھا گیا، جس پر انہوں انکشاف کیا کہ ‘ صنم نے انہیں ٹام فورڈ کا عود وڈ بطور تحفہ پیش کیا تھا’۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow