شاہ رخ خان کی وہ ناکام فلم جس کے بعد انہوں نے اداکاری چھوڑنے کا ارادہ کیا؟

بالی ووڈ باکس آفس پر تباہی مچانے والی اداکار شاہ رخ خان نے ایک فلم میں ناکامی کے بعد اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جہاں انہوں 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’زیرو‘ کی ناکامی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔ […]

 0  7

بالی ووڈ باکس آفس پر تباہی مچانے والی اداکار شاہ رخ خان نے ایک فلم میں ناکامی کے بعد اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جہاں انہوں 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’زیرو‘ کی ناکامی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

اداکار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ 2018 کی فلم ’زیرو‘ کی ناکامی کے بعد اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا، جنوری 2019 میں ایک نئی فلم کیلئے سائن کیا تھا، جس کا نام ’سارے جہاں سے اچھا‘ تھا اور یہ خلا میں جانے والے پہلے بھارتی راکیش شرما کی زندگی پر مبنی تھی، لیکن آخری وقت پر میں نے اس فلم کو چھوڑ دیا تھا۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ ’میں نے پروڈیوسر کو فون کیا اور کہا کہ میں اب اداکاری نہیں کرنا چاہتا جس پر پروڈیوسر نے مجھے کہا کہ ’اگر فلم پسند نہیں تو منع کردو، لیکن ایسا نہیں کہو کہ تم اداکاری نہیں کرنا چاہتے‘۔

انہوں نے بتایا کہ پھر ایک ڈیڑھ سال بعد اسی پروڈیوسر کی کال آئی اور اس نے کہا ’یقین نہیں آرہا کہ آپ بغیر کام کے بیٹھے ہوئے ہیں، میرا یہ فیصلہ غیر پیشہ ورانہ تھا لیکن میں اس وقت شوٹنگ کے لیے تیار نہیں تھا، تو میں نے اسے چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow