شاہ رخ خان کی سیکیورٹی میں بھی غیر معمولی اضافہ
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے حالیہ واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے شاہ رخ خان کی سیکیورٹی میں بھی غیر معمولی اضافہ کردیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ایڈن گارڈنز میں لکھنؤ جائنٹس اور راجستھان رائلز کے […]
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے حالیہ واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے شاہ رخ خان کی سیکیورٹی میں بھی غیر معمولی اضافہ کردیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ایڈن گارڈنز میں لکھنؤ جائنٹس اور راجستھان رائلز کے خلاف ہونے والے میچز دیکھنے کے لیے کولکتہ گئے تھے اور کل رات کو وہاں سے ممبئی واپس آئے ہیں۔
Megastar SHAH RUKH KHAN spotted at Kolkata airport today, looking dashing as Always.@iamsrk @KKRiders @SRKClubDelhi #ShahRukhKhan #KKR #Kolkataknightrider #KKRvsRR #IPL2024 #SRKClubDelhi pic.twitter.com/f0uXsrT3dz
— Zahid Akhtar (@ZahidAk35965291) April 17, 2024
سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی کولکتہ ایئرپورٹ سے کچھ ویڈیوز وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پولیس کی سخت سیکیورٹی میں ممبئی کے لیے روانہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار ایئرپورٹ کے اندر داخل ہوتے ہی سکیورٹی گارڈز میں گھرے ہوئے تھے۔
شلپا شیٹی فائرنگ اور دھمکی کے بعد سلمان خان کے گھر پہنچ گئیں
دوسری جانب ممبئی پولیس نے فائرنگ کے واقعے کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر کی سیکیورٹی بھی بڑھادی ہے۔
واضح رہے کہ ممبئی کے علاقے باندرا میں واقعے گیلکسی اپارٹمنٹس کے باہر 14 اپریل کو فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، واقعے کے بعد ریاست مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے سلمان خان اور انکے والد سلیم خان سے گیلکسی اپارٹمنٹ میں ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد انہوں نے سلمان خان اور انکے اہلِ خانہ کو تحفظ کی یقین دہانی کروائی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟