شادی اس سے کروں گی جو میرے لیول کا ہوگا ، ماہا حسن
کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ ماہا حسن کا کہنا ہے کہ شادی اس لڑکے سے کروں گی جو میرے لیول کا ہوگا۔ اے آر وائی زندگی کے پروگرام دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں میں اداکارہ ماہا حسن نے خصوصی شرکت کی اور اپنے کیرئیر کی جدوجہد اور ذاتی زندگی سے […]
کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ ماہا حسن کا کہنا ہے کہ شادی اس لڑکے سے کروں گی جو میرے لیول کا ہوگا۔
اے آر وائی زندگی کے پروگرام دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں میں اداکارہ ماہا حسن نے خصوصی شرکت کی اور اپنے کیرئیر کی جدوجہد اور ذاتی زندگی سے متعلق کُھل کر گفتگو کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ ’نند‘ میں فروا کا کردار لوگوں نے بہت پسند کیا لیکن ایسا نہیں کہ لمبے عرصے تک وہ کردار کرنے کے بعد میرے اندر رچ بس گیا اس کے بعد میں نے اگلے ڈرامے میں فروا سے بالکل مختلف کردار ادا کیا تھا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے عشقیہ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی ماہا حسن نے بتایا کہ آج کل میں لکھ بھی رہی ہوں اور موسیقی پر بھی کام جاری ہے۔
اپنی شادی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ماہا کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں میرے پاس سب کچھ ہے لیکن جس لڑکے سے شادی ہو کم از کم اتنا تو ہو کہ وہ میرے لیول کا ہو، سمجھدار ہو اپنا خیال رکھنا جانتا ہو تو اس سے شادی کرنے کا سوچا جا سکتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟