ارشد وارثی کا ’منا بھائی MBBS‘ کے مزاحیہ سینز سے متعلق حیران کن انکشاف

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار ارشد وارثی نے اپنی بلاک بسٹر فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے مزاحیہ سینز سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا۔ سنجے دت اور ارشد وارثی کی فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کو اب تک کی بہترین ہندی کامیڈی ڈرامہ فلموں میں سے ایک کے طور […]

 0  0

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار ارشد وارثی نے اپنی بلاک بسٹر فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے مزاحیہ سینز سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا۔

سنجے دت اور ارشد وارثی کی فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کو اب تک کی بہترین ہندی کامیڈی ڈرامہ فلموں میں سے ایک کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

فلمساز راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم نے اپنی منفرد کہانی اور دل جیتنے والی پرفارمنس کی بدولت سامعین اور ناقدین سے کافی داد سمیٹی۔

فلم کی سب سے خاص بات سنجے دت (منا بھائی) اور ارشد وارثی (سرکٹ) کی آن اسکرین کیمسٹری تھی جسے کافی پسند کیا گیا، دونوں کی جوڑی نے مزاحیہ اور دلکش جذباتی لمحات فراہم کیے۔

بھارتی میڈیا کو حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں ارشد وارثی نے انکشاف کیا کہ فلم کے مزاحیہ سینز ان کی ہدایت پر دوبارہ ترتیب دیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ میں اپنے کام کو زیادہ نہیں دیکھتا تاہم کبھی کبھار میں اپنی پرفارمنس کو مضحکہ خیز ہونے کی وجہ سے دیکھتا ہوں، میں نے فلمی سینز میں جو کچھ کروایا یہ سب غیر معمولی ہے۔

انٹرویو میں بالی وڈ اداکار نے فلم کے ایک مزاحیہ سین کا ذکر کیا جس میں وہ ایک غیر ملکی کو ایمبولینس میں اغوا کر لیتے ہیں، اور ابتدا میں یہ مذاق یوں تھا کہ ’کیا آپ مادھوری ڈکشٹ سے ملنا چاہتے ہیں؟ وہ وین کے اندر بیٹھی ہیں‘، تاہم عملے نے اس سے انکار کیا اور آخر کار وہ غریب بھوکے لوگوں کے ساتھ مذاق کرتے ہیں جو موقع پر ہی بنا تھا۔

ارشد وارثی نے فلم کے ایک اور مزاحیہ ڈائیلاگ ’یہ 6 فٹ کا ہے، اس میں 2-2 فٹ کے تین بنا دوں گا‘ کو یاد کیا جو ان کے ذہن میں اُس وقت آیا جب انہیں 6 فٹ لمبے جونیئر آرٹسٹ کے ساتھ شوٹنگ کرنی پڑی تھی۔

اداکار نے راجکمار ہیرانی کو ’بہترین ایڈیٹر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت مضحکہ خیز لگتا تھا جب میں فلم ڈائریکٹر کے ساتھ مزاحیہ سینز میں ترمیم کی بات کرتا تھا اور سامنے سے وہ کہتے تھے کہ ’ہاں، یہ اچھا ہے‘۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow