سوناکشی سنہا کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی خبروں پر شتروگھن کا ردعمل

ممبئی: ماضی کے نامور فلم اسٹار شتروگھن سنہا نے بیٹی و بالی وڈ اداکارہ سوناکشی کے شادی کے فیصلے پر فیملی میں اختلافات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا اپنے قریبی دوست ظہیر اقبال سے 23 جون کو ممبئی میں شادی کرنے والی ہیں تاہم اس کی تفصیلات اب […]

 0  2
سوناکشی سنہا کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی خبروں پر شتروگھن کا ردعمل

ممبئی: ماضی کے نامور فلم اسٹار شتروگھن سنہا نے بیٹی و بالی وڈ اداکارہ سوناکشی کے شادی کے فیصلے پر فیملی میں اختلافات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا اپنے قریبی دوست ظہیر اقبال سے 23 جون کو ممبئی میں شادی کرنے والی ہیں تاہم اس کی تفصیلات اب تک معلوم نہیں ہو سکیں۔

اسے میں میڈیا پر خبریں زیرِ گردش ہیں کہ سوناکشی سنہا کے والدین بیٹی کے فیصلے سے ناخوش ہیں اور انہوں نے بالی وڈ اداکارہ کو سوشل میڈیا پر UNFOLLOW کر دیا ہے۔

سوناکشی سنہا کے والد شتروگھن نے حالیہ انٹرویو میں ان خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں شادی میں ضرور شرکت کروں گا، مجھے کیوں شرکت نہیں کرنا چاہیے اور میں کیوں شریک نہیں ہوں گا؟

شتروگھن نے انٹرویو میں مزید کہا کہ سوناکشی اور ظہیر کو ایک ساتھ زندگی گزارنی ہے اور وہ دونوں ایک ساتھ ہی اچھے لگتے ہیں، بیٹی کی خوشی میری خوشی ہے۔

نامور اداکار کا کہنا تھا کہ سوناکشی اپنی زندگی میں مرضی کے فیصلے لینے میں آزاد ہے، شادی کی تیاریوں کے فیصلے بھی اس کے ہاتھ میں ہیں۔

انٹرویو میں شتروگھن سنہا کی باتوں سے اس بات کی تصدیق ہو سکتی ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے میڈیا پر سوناکشی اور ظہیر اقبال کی شادی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں وہ کسی حد تک درست ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow