’تمھارا کوئی حق نہیں کہ تم۔۔۔‘کرینہ کپور نے سوتیلے بیٹے ابراہیم کو کمنٹ میں کیا کہا؟
بالی ووڈ کے نواب سیف علی حان کے بیٹے ابراہیم علی خان کی تصاویر پر اداکارہ کرینہ کپور کا کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ابراہیم علی خان نے پوما کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر میامی میں موجود ہیں، اس دوران انہوں نے ریسنگ اسٹار چارلس لی کلرک کے ساتھ […]
بالی ووڈ کے نواب سیف علی حان کے بیٹے ابراہیم علی خان کی تصاویر پر اداکارہ کرینہ کپور کا کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ابراہیم علی خان نے پوما کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر میامی میں موجود ہیں، اس دوران انہوں نے ریسنگ اسٹار چارلس لی کلرک کے ساتھ لی گئی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
ابراہیم علی خان کو سرخ فیراری جرسی میں چارلس کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے مذاق میں کہا کہ اس فراری ڈرائیور کو دیکھ کر چارلس بھی الجھ گئے۔
ابراہیم علی خان اداکار سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے بیٹے اور اداکار سارہ علی خان کے چھوٹے بھائی ہیں، سیف علی خان نے اب کرینہ کپور سے شادی کر لی ہے، کرینہ کپور نے اپنے سوتیلے بیٹے ابراہیم کی پوسٹ پر تبصرہ کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
کرینہ کپور نے ابراہیم کی تصاویر پر کمنٹ کیا کہ’ تمھارا کوئی حق نہیں بنتا کہ تم اتنے ہینڈسم لگو‘ دوسری جانب ابراہیم علی خان کی فینز نے بھی ان کی خوبصورتی کی تعریف کی ہے۔
ایک مداح نے لکھا کہ ’میں ایک ہی تصویر میں اپنے دونوں کرشز پر کیسے فوکس کروں‘، ایک اور مداح نے کہا کہ ابراہیم کے والد سیف نے 2007 کی فلم ٹا را رم پم میں ڈرائیور کا کردار ادا کیا تھا۔
واضح رہے کہ ابراہیم علی خان نے کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کیا جبکہ وہ جلد ہی بالی ووڈ میں بطور اداکار ڈیبیو کرنے والے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟