سنبل اقبال کو شادی کے لئے کیسے لڑکے کی تلاش؟
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنبل اقبال نے کہا ہے کہ شادی بلکل کرنی ہے اور شادی کرنے کیلئے ایک اچھے انسان کی تلاش ہے۔ نجی چینل کی رمضان شو میں اداکارہ سنبل اقبال نے شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر اور نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔ شو میں میزبان اداکار اعجاز خان […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنبل اقبال نے کہا ہے کہ شادی بلکل کرنی ہے اور شادی کرنے کیلئے ایک اچھے انسان کی تلاش ہے۔
نجی چینل کی رمضان شو میں اداکارہ سنبل اقبال نے شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر اور نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔
شو میں میزبان اداکار اعجاز خان نے سنبل اقبال سے سوال کیا کہ آپ کیسے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہیں، جس پر اداکارہ نے بتایا کہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں اور شادی کیلئے ایک اچھے انسان کی ضرورت ہوتی ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کیلئے دو لوگوں کو دماغی طور پر مضبوط ہونا چاہیے کیوں کہ دونوں کو ایک ساتھ پوری زندگی گزارنی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی سے شادی کرنے کے لیے پہلی چیز یہ ہونی چاہیے کہ وہ آپ کا ایک اچھا دوست ہو، دونوں کے خیالات ایک دوسرے کے میچ ہو جس کے بعد فیصلہ کرنا چاہیے کہ ہاں یہ میرے لیے اور میں اس کے لیے بہتر ہوں اور ہم ساتھ چل سکتے ہیں۔
انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میں ہاری پیا‘ میں ’فروہ‘ کا منفی کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان، حرا مانی، مائرہ خان، حمزہ سہیل، ایاز سموں ودیگر شامل تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟