عمیر جسوال نے دوسری شادی کرلی
معروف پاکستانی گلوکار عمیر جسوال نے دوسری شادی کرلی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمیر جسوال نے اپنی شادی کی تصویر شیئر کی جس میں انہیں کریم کلر کی شیروانی اور کُلا پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔ گلوکار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں الحمدللہ اور قرآنی آیت لکھی۔ واضح رہے کہ انہوں […]
معروف پاکستانی گلوکار عمیر جسوال نے دوسری شادی کرلی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمیر جسوال نے اپنی شادی کی تصویر شیئر کی جس میں انہیں کریم کلر کی شیروانی اور کُلا پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔
گلوکار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں الحمدللہ اور قرآنی آیت لکھی۔
واضح رہے کہ انہوں نے پوسٹ میں صرف اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں بتایا ہے کہ ان کی شادی کس خاتون سے ہوئی ہے۔
عمیر جسوال نے چند منٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کو مبارکباد بھی پیش کررہے ہیں۔
مداحوں نے گلوکار کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’ماشا اللہ آپ کی آنے والی زندگی بہترین ہوگی۔ آمین۔‘
یاد رہے کہ اداکارہ ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی شادی 2020 میں ہوئی تھی اور 2023 کے آخر میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔
ثنا جاوید نے عمیر جسوال سے علیحدگی کے بعد سابق کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی کی ہے جس کا اعلان دونوں نے رواں سال جنوری میں کیا تھا۔
عمیر جسوال پاکستان کے جانے مانے گلوکار ہیں، وہ اپنے میوزک کیریئر میں کئی گانے گنگنا چکے ہیں اور مداح ان کی گلوکاری کو پسند بھی کرتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟