کیا سوناکشی سنہا بھی سیاست میں قدم رکھنے والی ہیں؟

نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی نئی ویب سیریز ہیرامنڈی کی ’فریداں‘ سوناکشی سنہا نے سیاست میں قدم رکھنے کے بارے میں بتادیا۔ بالی ووڈ میں انٹری کے بعد سے اب تک اداکارہ نے کئی سالوں میں مختلف کردار ادا کئے ہیں، حال ہی میں راج شمانی سے انٹرویو کے دوران جب سوناکشی سنہا سے […]

 0  4
کیا سوناکشی سنہا بھی سیاست میں قدم رکھنے والی ہیں؟

نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی نئی ویب سیریز ہیرامنڈی کی ’فریداں‘ سوناکشی سنہا نے سیاست میں قدم رکھنے کے بارے میں بتادیا۔

بالی ووڈ میں انٹری کے بعد سے اب تک اداکارہ نے کئی سالوں میں مختلف کردار ادا کئے ہیں، حال ہی میں راج شمانی سے انٹرویو کے دوران جب سوناکشی سنہا سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سیاست میں آنا پسند کریں گی تو اداکارہ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’نہیں پھر آپ لوگ وہاں بھی نیپوٹیزم کا ٹیگ لگا دیں گے‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنے والد کے برعکس ہوں، اور میں خود کو ایک پرائیویٹ پرسن مانتی ہوں اور مجھ میں سیاست دان جیسی کوئی خصوصیات نہیں ہے، سیاست میں لوگوں سے اپیل کرنی ہوتی ہے اور ان کے مسائل کو اپنا سمجھنا ہوتا ہے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ مجھ میں اس طرح کی صلاحیت ہے۔

سوناکشی نے کہا میں نے اپنے والد کو ایسا کرتے دیکھا ہے، میرے والد ایک ایسے شخص ہیں جو بہت سے لوگوں کے درمیان رہتے ہیں میں بہت پرائیویٹ پرسن ہوں اور سیاست میں آنے کے لیے آپ کو عوام کا شخص بننا ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ سوناکشی کے والد شتروگھن سنہا اور ماں پونم سنہا پہلے سے ہی سیاست میں ہیں اور اب ان کے بھائی لو سنہا نے بھی سیاست میں قدم رکھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow