ارجیت سنگھ کی عاجزی پر ماہرہ خان نے کیا کہا؟
بھارت کے معروف گلوکار ارجیت سنگھ کی دورانِ کنسرٹ عاجزی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اُن کی تعریف کی ہے۔ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل تھی جس میں بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے دبئی میں منعقدہ ایمی گالا 2024 میں اپنی پرفارمنس کے دوران وہاں موجود پاکستانی […]
بھارت کے معروف گلوکار ارجیت سنگھ کی دورانِ کنسرٹ عاجزی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اُن کی تعریف کی ہے۔
گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل تھی جس میں بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے دبئی میں منعقدہ ایمی گالا 2024 میں اپنی پرفارمنس کے دوران وہاں موجود پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے گفتگو کی تھی۔
ارجیت سنگھ نے اپنے کنسرٹ کے دوران ماہرہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے انکا تعارف کروایا اور کہا کہ میں نے ابھی فلم رئیس کا گانا گایا اور معذرت کہ میں پہچان نہ سکا کہ ماہرہ خان سامنے بیٹھی ہیں۔
لائیو کنسرٹ میں گلوکار کی جانب سے اتنی توجہ دیے جانے پر اداکارہ ماہرہ خان نے بھی اس کنسرٹ کی مختصر ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھی شیئر کی اور ساتھ ہی ارجیت سنگھ کی عاجزی کی بھی خوب تعریف کی۔
ویڈیو: ارجیت سنگھ بھی ماہرہ خان کے دیوانے، گانا گاکر سب کو حیران کردیا
ماہری خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’’ایک فنکار کو پرفارم کرتا دیکھ کر نہایت خوشی محسوس ہوتی ہے لیکن اس سے بھی بڑھ کر خوشی اس وقت ہوتی ہے جب آپ اس فنکار میں عاجزی دیکھیں کیونکہ ایک بہترین فنکار یہ جانتا ہے کہ وہ جو کچھ ہے، اس میں اس کا کمال نہیں ہے بلکہ خدا نے اسے اس صلاحیت سے نوازا ہے، خوش رہیں ارجیت سنگھ‘‘۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟