’میری پسندیدہ جگہ ’’کالا پل‘‘ ہے‘
اداکارہ صائمہ بلوچ نے مزاحیہ انداز میں اپنی پسندیدہ جگہ ’کالا پل‘ قرار دے دی۔ اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ صائمہ بلوچ نے شرکت کی اور تماشہ سیزن تھری کے تجربے سمیت نجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔ غلط جواب دینے کے سیگمنٹ میں اداکارہ […]
اداکارہ صائمہ بلوچ نے مزاحیہ انداز میں اپنی پسندیدہ جگہ ’کالا پل‘ قرار دے دی۔
اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ صائمہ بلوچ نے شرکت کی اور تماشہ سیزن تھری کے تجربے سمیت نجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔
غلط جواب دینے کے سیگمنٹ میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے اپنے غصے سے عشق ہے۔
پسندیدہ جگہ سے متعلق سوال کے جواب میں صائمہ بلوچ مسکراتے ہوئے کہنے لگیں کہ ’میری پسندیدہ جگہ کالا پل ہے۔‘
جیون ساتھی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’دوست سے پیار کا اظہار نفرت کرکے کرنا چاہیے جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں اپنے غصے سے عشق ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ زندگی میں کبھی جم نہیں جانا چاہیے۔
سیگمنٹ پردہ اٹھا دیں میں صائمہ نے کہا کہ ’فلم مولا جٹ کا نام سن کر ڈر گئی تھی کیونکہ پرانی والی فلم میرے ذہن میں آگئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آڈیشن دیا پھر میں نے ریکارڈ کرکے بھیجا اور سلیکٹ ہوگئی لیکن سین سننے کے بعد انکار کردیا تھا لیکن پھر مجھ سے ڈائریکٹر نے بات کی اور سمجھایا تو میں پھر انکار نہیں کرسکی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟