سمن اور ولید کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ میں عینی اور ولید کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئیں۔ ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ میں سعود قاسمی (جمال)، جویریہ سعود (عذرا)، اسما عباس (پھوپھو)، فضل حسین (ولید)، رمہا احمد (سمن)، طوبیٰ انور (فرحت)، جنید جمشید نیازی […]
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ میں عینی اور ولید کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئیں۔
ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ میں سعود قاسمی (جمال)، جویریہ سعود (عذرا)، اسما عباس (پھوپھو)، فضل حسین (ولید)، رمہا احمد (سمن)، طوبیٰ انور (فرحت)، جنید جمشید نیازی (واصف)، سنیتا مارشل (اسمیٰ)، حسن احمد (نصیر)، جان ریمبو (عینی کے والد)، عائشہ آفریدی، ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
ڈرامے کی کہانی ثاقب علی رانا نے لکھی جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے۔
تمام تر مخالفت کے بعد بالآخر ولید اور سمن کی شادی ہورہی ہے اور گزشتہ اقساط میں دونوں کی مہندی کی تقریب دکھائی گئی ہے جس میں اداکاروں نے خوب ہلا گلہ کیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائشہ آفریدی نے سیٹ سے چند تصاویر شیئر کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مہندی ڈمپ، بے بی باجی سیزن ٹو۔‘
عائشہ آفریدی کی پوسٹ میں ڈرامے کے کرداروں کو سیلفی بنواتے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں جنید جمشید نیازی مسکراتے ہوئے اداکارہ کا گلا دبانے کی اداکاری کررہے ہیں۔
جویریہ سعود بھی مرون رنگ کے خوبصورت رنگ کے کام والے لباس میں جھمکا لگائی ہوئی ہیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل پر ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ روزانہ شام 7 بجے نشر کیا جاتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟