موٹے افراد کو روزانہ کتنے ہزار قدم چلنا ضروری ہے؟ ماہرین نے بتادیا
دنیا بھر میں موٹے افراد کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے، ایسے میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موٹے افراد کو دن میں تقریباً 14,500قدم سے زیادہ چلنا چاہئے۔ امریکا کی اگر بات کی جائے تو ہر 5 میں سے 2 افراد موٹاپے کے مرض میں […]
دنیا بھر میں موٹے افراد کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے، ایسے میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موٹے افراد کو دن میں تقریباً 14,500قدم سے زیادہ چلنا چاہئے۔
امریکا کی اگر بات کی جائے تو ہر 5 میں سے 2 افراد موٹاپے کے مرض میں مبتلا ہیں، اور وقت کے ساتھ اس شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
ماضی میں کی جانے والی تحقیق میں موٹاپے کو ایک پیچیدہ بیماری سے تشبیہہ دی گئی ہے، جبکہ بعض لوگوں میں موٹاپے کی اصل وجہ جین ہے جو ان میں والدین سے منتقل ہوا ہے۔
ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسے افراد جن میں جنیاتی طور پر موٹاپے کا خطرہ ہے انہیں اس مرض سے بچنے کے لیے زیادہ ورزش کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
ایک اور تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ایسے تمام افراد جنہوں نے روزانہ 8,236 قدم چلے، 5.4 سالوں کے دوران، موٹاپے کی شرح سب سے کم اور سب سے زیادہ خطرے والے گروپوں میں بالترتیب 13 فیصد سے بڑھ کر 43 فیصد تک پہنچ گئی۔
محققین نے تمام نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا کہ ایسے موٹاپے کے جینیاتی خطرہ والے افراد کو اس بیماری کے خطرے کو کم کرنے کے لیے اپنے قدموں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔
ناریل کا تیل اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ !! دانت موتیوں کی طرح چمکدار
ایسے تمام افراد جن کا بی ایم آئی بہت زیادہ ہے انہیں روزانہ 14,500 سے قدم چلنے کی ضرورت ہے۔اسی طرح 22، 24، 26 اور 28 BMI والے افراد کو بالترتیب 3,460، 4,430، 5,380 اور 6,350 اضافی قدم روزانہ چلنے کی ضرورت ہے، تاکہ موٹاپے پر کنٹرول ہوسکے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟