’لڑکی کام کرنے باہر نکلی ہے تو یہ مطلب نہیں کہ وہ رشتہ ڈھونڈنے نکلی ہے‘
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ازیکا ڈینئل نے ورکنگ ویمن کے حق میں آواز بلند کردی۔ اداکارہ ازیکا ڈینئل نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران اپنے ایئر ہوسٹس کیریئر ودیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ میزبان نے پوچھا کہ جب آپ مسافر بن کر […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ازیکا ڈینئل نے ورکنگ ویمن کے حق میں آواز بلند کردی۔
اداکارہ ازیکا ڈینئل نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران اپنے ایئر ہوسٹس کیریئر ودیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
میزبان نے پوچھا کہ جب آپ مسافر بن کر جہاز میں بیٹھتی ہیں تو کیا آپ کی نظر اس ماحول کو اسی طرح جانچنے کی کوشش کرتی ہے کیونکہ ہماری بہت سی بہنیں گھر سے کام کرنے کے لیے نکلتی ہیں تو جاب کے ساتھ ان کے بہت سے خواب منسلک ہوتے ہیں لیکن تب کہانی میں ٹوئسٹ آتا ہے جب ولن آتے ہیں جن کے ہاتھوں میں وزیٹنگ کارڈ۔ چہروں پر ایک شیطانی مسکراہٹ ہوتی ہے، خدا کرے کے معاشرے سے ان کی جان چھوٹ جائے؟
ازیکا ڈینئل نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم لیکن یہ وزیٹنگ کارڈ والی بات سچ ہے لیکن اب باقی مسافر کے سامنے تو کوئی نہیں دے گا، میرے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے یہ تلخ حقیقت ہے کہ ہمارے معاشرے کو بدلنا چاہیے جب لڑکی کام کرنے باہر نکلی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ اپنا رشتہ ڈھونڈنے نکلی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں ایئرہوسٹس بن کر دنیا گھومی ہے لیکن مزہ نہیں آیا، میں بریفنگ روم میں گئی تو انہیں میری پریزینٹیشن پسند نہیں آئے تو مجھے کہا گیا کہ ریاض اپ اینڈ ڈاؤن کرکے آؤ۔
ازیکا ڈینئل نے بتایا کہ یہ میری پہلی فلائٹ تھی، کبھی سوچتی ہوں کہ ایئرلائن میں جاب جاری رکھی ہوتی لیکن سینئرز کو کہوں گی کہ جو بھی آپ کا شعبہ ہے آپ نئے لوگوں کو وقت دیں، ان کو سکھائیں ان کو ڈانٹ کر مورال ڈاؤن نہ کریں۔
کام کے محاذ پر ازیکا ڈینئل نے چند ماہ قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس کی مرکزی کاسٹ میں وہاج علی اور عائزہ خان شامل تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟