سانپ نے ڈسا تو شہری اسے بطور ثبوت گردن میں ڈال کر اسپتال پہنچ گیا

بھارت میں سانپ کے ڈسنے کے بعد نوجوان اسے گردن میں ڈال کر بطور ثبوت اسپتال لے کر پہنچ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 48 سالہ پرکاش نامی شخص کو زہریلے سانپ نے ڈسا تو وہ اسے پکڑ کر بطور ثبوت اسپتال لے گیا اس دوران اہلخانہ بھی اس کے ساتھ تھے۔ کلپ میں […]

 0  1
سانپ نے ڈسا تو شہری اسے بطور ثبوت گردن میں ڈال کر اسپتال پہنچ گیا

بھارت میں سانپ کے ڈسنے کے بعد نوجوان اسے گردن میں ڈال کر بطور ثبوت اسپتال لے کر پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 48 سالہ پرکاش نامی شخص کو زہریلے سانپ نے ڈسا تو وہ اسے پکڑ کر بطور ثبوت اسپتال لے گیا اس دوران اہلخانہ بھی اس کے ساتھ تھے۔

کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک سفید بنیان پہنے ہوئے اسپتال پہنچا ہے، اس نے ہاتھ میں سانپ پکڑ رکھا ہے اور اس کے بعد وہ فرش پر لیٹ جاتا ہے۔

پرکاش کے داخلے سے دوسرے مریضوں اور عملے کے ارکان میں خوف و ہراس پھیل گیا جس کے بعد کئی لوگ خوف کے مارے ادھر ادھر بھاگ گئے۔

اس نے سانپ کو مضبوطی سے پکڑ رکھا تھا جب وہ اسپتال کے وارڈ کے اندر لے جانے کے لیے اسٹریچر پر لیٹا تھا جہاں ڈاکٹر نے معائنہ کرنے کے بعد اسے انجکشن دیا اور سانپ کو اسپتال کے احاطے میں ایک بوری میں ڈال دیا۔

پرکاش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’وہ ثبوت لے کر آیا ہے۔‘ دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’بہار میں سب کچھ ممکن ہے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’لوگ ہنس رہے ہیں لیکن وہ نہیں جانتے کہ یہ بہت ضروری ہے، ایک ڈاکٹر بہتر علاج کرسکتا ہے اگر وہ جانتا ہے کہ اسے کس قسم کے سانپ نے کاٹا ہے۔‘

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow