مدہوش شخص سے آکر اژدھا لپٹ گیا، ویڈیو وائرل

بھارت میں نشے میں دھت ٹرک ڈرائیور سے اژدھا آکر لپٹ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کے کرنول ضلع کے سنگا ناپلے گاؤں میں نشے میں دھت شخص سے اچانک اژدھا آکر لپٹ گیا جس سے وہ انجام رہا پھر مقامی لوگوں نے اسے بچالیا۔ […]

 0  1
مدہوش شخص سے آکر اژدھا لپٹ گیا، ویڈیو وائرل

بھارت میں نشے میں دھت ٹرک ڈرائیور سے اژدھا آکر لپٹ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کے کرنول ضلع کے سنگا ناپلے گاؤں میں نشے میں دھت شخص سے اچانک اژدھا آکر لپٹ گیا جس سے وہ انجام رہا پھر مقامی لوگوں نے اسے بچالیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ٹرک ڈرائیور نشے میں دھت ہے اور سڑک کے کنارے پر بیٹھا ہے اور اژدھے سے بچنے کی کوشش بھی نہیں کررہا۔

ٹرک ڈرائیور نے اپنی شفٹ مکمل کرنے کے بعد بہت زیادہ شراب پی رکھی تھی اور اپنے ہوش و حواس میں نہیں تھا۔

نشے میں دھت شخص کو علم بھی نہیں ہے وہ خطرہ اس کے قریب ہے، اژدھا اردگرد کی جھاڑیوں سے باہر نکلا اور اس سے آکر لپٹ گیا۔

وائرل ویڈیو میں اس شخص کو اپنے اردگرد گھومنے والے مہلک سانپ سے بالکل غافل دیکھا جا سکتا ہے۔ یہاں تک کہ سانپ اس کے گلے میں لپٹا ہوا تھا، پھر بھی وہ آدمی شراب کے نشے میں گم بے خوف دکھائی دیا۔

بعدازاں مقامی لوگ فوری اس کی مدد کو پہنچے اور اس کی جان بچالی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow