ویڈیو: دریا اچانک نیلا ہو گیا، دیکھنے والے بھی حیران!
چین میں دریا کا پانی اچانک اپنا رنگ تبدیل کر کے نیلے رنگ کا ہو گیا جس نے بھی یہ حیرت انگیز منظر دیکھا وہ دنگ رہ گیا۔ دنیا میں اکثر لوگوں کی نظروں کے سامنے ایسے عجیب وغریب اور مافوق الفطرت واقعات رونما ہو جاتے ہیں جنہیں دیکھ کر وہ حیران رہ جاتے ہیں […]
چین میں دریا کا پانی اچانک اپنا رنگ تبدیل کر کے نیلے رنگ کا ہو گیا جس نے بھی یہ حیرت انگیز منظر دیکھا وہ دنگ رہ گیا۔
دنیا میں اکثر لوگوں کی نظروں کے سامنے ایسے عجیب وغریب اور مافوق الفطرت واقعات رونما ہو جاتے ہیں جنہیں دیکھ کر وہ حیران رہ جاتے ہیں اور کچھ تو مارے حیرت کے سر کھجانے لگتے ہیں۔
ایسا ہی ایک عجیب و غریب واقعہ چین میں پیش آیا جہاں ایک بہتے ہوئے دریا کا پانی اچانک چمکدار نیلے رنگ میں تبدیل ہو گیا جس نے سب کو ہی ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ جنوبی چین میں پیش آیا جہاں ایک بہتے دریا کے پانی نے اچانک اپنا رنگ تبدیل کیا اور وہ بے رنگ سے چمکدار نیلے رنگ میں تبدیل ہو گیا اور قرب وجوار کے لوگوں نے یہ دیکھ کر مارے حیرت کے دانتوں تلے انگلیاں دبا لیں۔
تاہم دریا کے پانی کی رنگت کی تبدیلی کچھ وقت تک جاری رہی اس کے بعد وہ واپس اپنے قدرتی روپ میں واپس آ گیا۔
یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی اوردریا کے یوں اچانک نیلا ہونے پر مقامی لوگوں کی جانب سے بھی کئی خدشات اور افواہوں نے بھی جنم لیا۔
کچھ مقامی لوگوں نے دریا کے رنگت کی تبدیلی کی وجہ ایک قریبی پٹرول اسٹیشن کو بتایا اور کہا کہ مذکورہ پٹرول اسٹیشن کیمیائی فضلہ باہر پھینک رہا ہے جس سے دریا کے پانی نے اپنا رنگ بدلا۔
کچھ مقامی لوگوں نے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے، جن میں سے ایک کا خیال ہے کہ یہ عجیب واقعہ ایک قریبی پٹرول اسٹیشن کی وجہ سے ہوسکتا ہے جو کیمیائی فضلہ کو باہر پھینک رہا ہے۔
ایک دعویٰ یہ بھی سامنے آیا کہ دریا کے رنگ میں تبدیلی قریب ہی موجود ایکسپریس ڈیلیوری پوائنٹ تھا جہاں ایک ملازم نے پلاسٹک کے ڈرموں سے دریا میں پینٹ بہایا تھا تاہم اس دعوے کی مصدقہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
دوسری جانب مقامی میڈیا میں دریا کا رنگ تبدیل ہونے کی جو وجہ بتائی گئی ہے اس کے مطابق ڈونگ گوان ایکولوجیکل انوائرمنٹ بیورو اس وقت سائٹ پر ٹیسٹ کر رہا ہے جس کی وجہ سے دریا نے عارضی طور پر اپنا رنگ تبدیل کیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟