ہریتک روشن کو خون میں لت پت دیکھ کر مداح پریشانی میں مبتلا

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار ہریتک روشن کی سوشل میڈیا پر گردش کرتیں خون میں لت پت تصاویر دیکھ کر ان کے مداح پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریتک روشن فلم ’فائٹر‘ کی کامیابی کے بعد اب ’وار 2‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو 14 اگست 2024 میں ریلیز کی […]

 0  5
ہریتک روشن کو خون میں لت پت دیکھ کر مداح پریشانی میں مبتلا

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار ہریتک روشن کی سوشل میڈیا پر گردش کرتیں خون میں لت پت تصاویر دیکھ کر ان کے مداح پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریتک روشن فلم ’فائٹر‘ کی کامیابی کے بعد اب ’وار 2‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو 14 اگست 2024 میں ریلیز کی جائے گی۔ ایکشن سے بھرپور فلم میں بالی وڈ اسٹار کے ساتھ نامور اداکار جونیئر این ٹی آر بھی جلوہ گر ہوں۔

فلمسازوں نے شوٹنگ کیلیے 100 دن مقرر کر دیے ہیں۔ کچھ مناظر کی شوٹنگ دونوں اداکار ایک ساتھ کریں گے جبکہ کچھ سینز سولو کیے جائیں گے۔

ہریتک روشن نے اپنے حصے کی شوٹنگ شروع کر دی اور سیٹ سے ان کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہیں جن میں وہ خون میں لت پت نظر آ رہے ہیں۔

پسندیدہ اداکار کی مذکورہ تصاویر نے لاکھوں مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کیا تاہم بعد میں تصدیق کی گئی کہ یہ تصاویر شوٹنگ کے دوران لی گئی ہیں۔

بالی وڈ اسٹار کو بلیک ٹی شرٹ اور پینٹ میں دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے چہرے پر گہرے زخموں کے نشانات بھی واضح ہیں۔ ’وار 2‘ کے ہدایت کار آیان مکھرجی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow