’دیا بین‘ کو بگ باس میں شرکت کے لیے تاریخی آفر مل گئی
مقبول بھارتی ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا اولٹا چشمہ‘ میں ’دیا بین‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ دیشا وکانی کو بگ باس شو میں شرکت کے لیے بڑی آفر مل گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ 6 اکتوبر سے بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 18 کا آغاز ہورہا ہے […]
مقبول بھارتی ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا اولٹا چشمہ‘ میں ’دیا بین‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ دیشا وکانی کو بگ باس شو میں شرکت کے لیے بڑی آفر مل گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ 6 اکتوبر سے بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 18 کا آغاز ہورہا ہے اور اب اس نئے سیزن کے امیدواروں سے متعلق خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ دیشا وکانی (دیا بین) کو بگ باس کے اس سیزن میں لانے کے لیے اب تک کی سب سے بڑی آفر دی گئی ہے، دعویٰ کیا گیا ہے کہ بگ باس کے میکرز نے اس سے قبل کبھی کسی سلیبرٹی کو اتنی بڑی رقم کی پیشکش نہیں کی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بگ باس کے میکرز نے دیشا وکانی کو بگ باس کے نئے سیزن 18 کا حصہ بنانے کے لیے 65 کروڑ کی بھاری رقم کی پیشکش کی لیکن اُنہوں نے پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا۔
واضح رہے کہ دیشا وکانی نے کئی گجراتی فلموں میں کام کیا جبکہ اُنہوں نے بالی ووڈ فلم دیوداس اور جودھا اکبر میں بھی معاون کردار ادا کیے تھے لیکن اداکارہ کو شہرت اپنے کردار دیا بین سے ملی جو اُنہوں نے ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ میں نبھایا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟