جویریہ عباسی کا اپنے دوسرے شوہر سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر و معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے دوسرے شوہر کی پہلی شادی سے متعلق حیران کُن انکشافات کردیے۔ پاکستان شوبز کی اداکارہ جویریہ عباسی حال ہی میں دوسری شادی کے بندھن میں بندھی ہیں، شادی کے چند ماہ بعد انہوں نے اپنے شوہر عدیل حیدر کے ہمراہ اپنی تصاویر شیئر […]
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر و معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے دوسرے شوہر کی پہلی شادی سے متعلق حیران کُن انکشافات کردیے۔
پاکستان شوبز کی اداکارہ جویریہ عباسی حال ہی میں دوسری شادی کے بندھن میں بندھی ہیں، شادی کے چند ماہ بعد انہوں نے اپنے شوہر عدیل حیدر کے ہمراہ اپنی تصاویر شیئر کی جبکہ اب دونوں نے ساتھ میں ایک انٹر ویو دیا۔
اس خصوصی انٹرویو میں جوڑے نے اپنے تعلقات اور شادی سے متعلق کھل کر گفتگو کی، اس دوران جویریہ کے دوسرے شوہر عدیل حیدر نے بتایا کہ کہ میں نے پہلی بار اپنے دوستوں کی دعوت پر جویریہ کو دیکھا تھا۔
عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ مجھے جویریہ پہلی نظر میں ہی پسند آگئی تھیں مجھے اُس وقت یہ نہیں معلوم تھا کہ جویریہ کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے اور وہ اداکارہ ہیں۔
عدیل حیدر نے کہا پہلی ملاقات میں ہی مجھے جویریہ سے محبت ہوگئی تھی، پھر آہستہ آہستہ ہمارے درمیان دوستی ہوئی لیکن جویریہ کو شادی کے لیے راضی کرنے پر مجھے تین سال لگے۔
عدیل حیدر نے کہا کہ ہماری سابقہ شادی اور سماجی مسائل کی وجہ سے شادی میں تاخیر ہوئی، ورنہ ہم دونوں بہت پہلے ہی شادی کرنے والے تھے۔
انٹرویو کے دوران جویریہ عباسی نے اپنے شوہر سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عدیل کی بھی یہ دوسری شادی ہے، اُن کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوگئی تھی، عدیل کی سابقہ اہلیہ سے ان کے بچے بھی ہیں۔
اداکارہ جویریہ عباسی نے انکشاف کیا کہ میرے اور عدیل کے درمیان میری بیٹی عنزیلہ کی شادی سے پہلے ہی تعلقات استوار ہوچکے تھے لیکن میری پہلی ترجیح میری بیٹی تھی اور میں چاہتی تھی پہلے بیٹی کی شادی ہو اس کے بعد میں نے اپنی شادی کا فیصلہ کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ عدیل نے 3 سال مسلسل شادی کی پیشکش کی لیکن میں انکار کردیتی تھی لیکن جب میں راضی ہوئی تو عدیل نے نخرے دکھائے لیکن آخرکار ہماری شادی ہوگئی، ہم نے رواں سال مارچ میں نکاح کیا۔
خیال رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، شادی کے ایک سال بعد اُن کے ہاں بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔
جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کے درمیان سال 2009 میں طلاق ہوگئی تھی، والدین کی طلاق کے بعد سے عنزیلہ عباسی اپنی والدہ کے پاس ہی رہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟